بھارت چین سے الجھنے کی کوشش اب نہیں کرے گا، آئندہ دو ماہ میں کیا ہونے والا ہے؟ حیرت انگیز انکشاف

27  جون‬‮  2020

راولپنڈی (آن لائن) ریلوے کے وفاقی وزیرشیخ رشید احمد نے ریلوے پولیس کو پنجاب پولیس میں ضم کرنے کی اطلاعات کو محض افواہیں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کوئی فیصلہ کیا گیا ہے اور نہ ہی ایسا کوئی پروگرام ہے ریلوے میں سفر کے لئے فورسز، بزرگ شہریوں اور صحافیوں کو کرائے میںدی گئی رعائت ختم نہیں کریں گے ٹرین کو حادثات سے بچانے کے لئے ایم ایل ون منصوبہ ناگزیر ہے 9جولائی کو

ایکنک میں ایم ایل ون پر دستخط کے بعد اسی سال براہ راست 1لاکھ نئی بھرتیاں کروں گاآئندہ 2 ماہ بعد اپوزیشن اور حکومت کے درمیاں حالات بہتر ہونے جا رہے ہیں بھارت چین سے الجھنے کی کوشش اب نہیں کرے گاچین ہمارا دوست ہے پاکستانی قوم اسکے ساتھ کھڑی ہے کشمیر میں جو بھی ہو رہا بہت غلط ہو رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورونا کا شکار ہونے اور قرنطینہ مکمل ہونے پرملٹری ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد جمعہ کی سہ پہرراولپنڈی ریلوے سٹیشن پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا قبل ازیں کورونا کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے پر انہیں جمعہ کے روز ملٹری ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ڈسچارج ہونے پر انہیں وہیل چیئر پر ہسپتال سے باہر لایا گیا جہاں سے وہ اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ روانہ ہوئے صحتیابی کے بعد میڈیا سے پہلی ملاقات میں شیخ رشید نے کہا کورونا وائرس کے باعث میرا24 کلو وزن کم ہواتاہم صحت یابی کیلئے دعا کرنی والی پوری قوم کا شکر گزار ہوں اوریہاں ایک خوشخبری سنانے آیا ہوں کہ ایم ایل ون کا کریڈٹ عمران خان اور قمر جاوید باجوہ کو جاتاہے انہوں نے حفیظ شیخ ،اسد عمر اور آصف سلیم باجوہ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے سے میں1 لاکھ بندہ براہ راست بھرتی کرنے جا رہا ہوں اور اس بھرتی میںکوئی پسند نا پسند نہیں ہو گی اللہ کے بعد پاکستان میں عمران خان کی وجہ سے نوکریاں ملیں ایم ایل ون میرا خواب تھا جو حقیقت میں

بدلا گیانالہ لئی سمیت سب مسائل حل ہونگے مزدور کی تنخواہ بڑھائی جانی چاہیے تھی ٹرین کو حادثوں سے بچانے کا ایک ہی راستہ تھاکہ ایم ایل ون پر دستخط کئے جائیںعاصم سلیم باجوہ اور اسد عمر نے بھی اس میں گارنٹی دی ہے مجھے شاید عثمان بزدار کے پاس جا کر بیٹھنا پڑجائے انہوں نے کہا کہ چین سے معاہدہ کیا ہے ریلوے کی بھی یونیورسٹی کیرج فیکٹری کے ساتھ بنائی جائے گی 9 جولائی کو ایکنک میں انشا اللہ ایم ایل ون ہو گا اپوزیشن کوئی مضبوط آواز نہیں تحریک انصاف اپنے گندے کپڑے خود ہی دھو رہی ہے آئندہ 2 ماہ بعد اپوزیشن اور حکومت کے درمیاں حالات بہتر ہونے جا رہے ہیں

بھارت چین سے الجھنے کی کوشش اب نہیں کرے گاچین ہمارا دوست ہے پاکستانی قوم اسکے ساتھ کھڑی ہے کشمیر میں جو بھی ہو رہا بہت غلط ہو رہا ہے چینی اور آٹا چوروں کا گھیرا تنگ ہونا چاہیے ہم خود بھی غلط ہیں ایک ٹیکہ بھی بلیک میں فروخت کیا جا رہا ہے 10 دن کیلئے آرام کروں گا آپ کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں زندگی کا پتہ نہیں اسی سال نوکریاں دینے جا رہا ہوں نیا نیا بیماری سے اٹھا مفت مشورہ نہیں دیتا اختر مینگل کہیں نہیں جا رہاٹڈی دل سیلاب ہسپتالوں میں ہر جگہ فوج کھڑی ہے جو پاکستانی فوج کا دشمن ہے وہ ذلیل وخوار ہو گاریلوے کا سارا نظام بدل دینگے کسی قبضہ گروپ کو نہیں گھسنے دینگے کورونا کے معاملے میں عوام میری طرف دیکھی اور عبرت حاصل کریں مجھ پر4 خود کش حملے ہوئے اور 21دن بیمار رہا عوام کو سب پتہ ہے، میری طرف دیکھیں اور عبرت حاصل کریں 21 دن کی بیماری میں میرا تیا پانچا ہوگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…