بنوں (آن لائن)فراڈیوں نے ٹیکنالوجی کو مات دے دی، سینکڑوں اے ٹی ایم کارڈ ز کا ڈیٹا چوری کرتے ہوئے کروڑ روپے لے اْڑے، ذرائع کے مطابق ملک کے بعض اضلاع میں اے ٹی ایم مشینوں پر اے ٹی ایم کارڈز کا ڈیٹا چوری کیا گیا ہے جس سے جعلی اے ٹی ایم کارڈ
بنائے گئے ہیں اور صارفین کے اکاونٹس سے ہزاروں اور لاکھوں روپے لے اْڑے ہیں بنوں میں یو بی ایل بنک صارفین متاثر ہو گئے جہاں سینکڑوں صارفین کے اے ٹی ایم کارڈ کا ڈیٹا ضائع ہو گئے ہیں جسے بنک عملہ نے بلاک کردیا تاکہ مزید متاثر ہونے سے بچ سکیں۔