جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

حکومت نے زیادہ سے زیادہ سہولت بہم پہنچانے اور امیگریشن کی لاگت کو کم کرنے کے لئے نائیکوپ کی شرط ختم کردی

datetime 25  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کوبتایا گیاہے کہ حکومت نے زیادہ سے زیادہ سہولت بہم پہنچانے اور امیگریشن کی لاگت کو کم کرنے کے لئے نائیکوپ کی شرط ختم کردی ہے، سعودی عرب میں 3600 قیدیوں کی رہائی کے لئے سعودی حکومت سے بات چیت ہو رہی ہے، ہم معاملہ کو سنجیدگی سے لیں گے۔بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دور ان پارلیمانی سیکرٹری برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل جویریہ ظفر نے بتایا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد

لیبر ویلفیئر کا مسئلہ صوبوں کو منتقل ہوگیا ہے، ہماری خواہش ہے کہ پسماندہ صوبوں‘ علاقوں کو بھی دیگر علاقوں کے برابر لایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ میرٹ پر ملازمتوں میں اگر بلوچستان یا دیگر علاقوں سے لوگ بھرتی ہونے سے رہ جاتے ہیں تو اس میں کسی کا کردار نہیں۔پارلیمانی سیکرٹری جویریہ ظفر نے بتایا کہ وزارت سمندر پار پاکستانیوں کے لئے قومی امیگریشن ویلفیئر پالیسی تشکیل دے دی ہے۔ حکومت نے زیادہ سے زیادہ سہولت بہم پہنچانے اور امیگریشن کی لاگت کو کم کرنے کے لئے نائیکوپ کی شرط ختم کردی ہے۔ وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔ ذوالفقار بخاری اس کے سربراہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ پاکستانی تارکین وطن میرے دل کے بہت قریب ہیں، سعودی عرب میں 3600 قیدیوں کی رہائی کے لئے سعودی حکومت سے بات چیت ہو رہی ہے۔ ہم اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیں گے،قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ شروع ہے،ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ اس بارے میں اعداد و شمار مہیا کردیں۔ پارلیمانی سیکرٹری جویریہ ظفر نے بتایا کہ چیئرمین این آئی آر سی کے لئے چیف جسٹس پاکستان نے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جسٹس (ر) میاں شاکر اللہ جان کی مدت ملازمت میں مزید دو سال کی توسیع کی سفارش کی ہے جس کی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے بطور چیئرمین کئی فیصلے تحریر کئے ہیں۔ تقریباً 134 فیصلے مختلف قانونی رسالوں میں رپورٹ کئے گئے ہیں۔ ان کی عمر اس وقت 71 سال ہے۔ ان کی کارکردگی کی بنیاد پر انہیں توسیع دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…