بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایک شخص نے تھپڑ مارے اور چیفس جسٹس نے اس سے کیا کہا؟چیف جسٹس کی نیت پر شک نہیں لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے، قمر زمان کا چیف جسٹس بارے اہم بیان

datetime 12  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ تلخی کو مناسب الفاظ میں لانا چاہئے اور تلخیاں مٹانے کی بات کرنی چاہئے ،اعتزاز احسن بیگم کلثوم نواز کے حوالے سے بیان دینے پر معذرت کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ایون فیلڈ ریفرنس کا مقدمہ چل رہا تھا تو یہ نیب یا جے آئی ٹی نے ثابت کرنا تھا کہ یہ فلیٹس میاں نواز شریف کے ہیں۔ انہوں نے کہامنی ٹریل نوازشریف کے کلاء4 نے دینی تھی جو نہیں دی گئی اور اس کی بناء پر یہ فیصلہ ہوا۔ ہمیں عدلیہ کا بہت ادب ہے

لیکن ہمارا ایک نظریہ ہے کہ بھاشا ڈیم بننا چاہئے اور ہم کہہ رہے ہیں کہ 15سو ارب روپے کا چندہ اکٹھا نہیں ہوگا۔ لوگوں نے زلزلے کے دنوں میں بھی بہت بڑے بڑے وعدے کئے تھے لیکن جوجمع ہواوہ بہت کم تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم کیلئے فنڈ بھی اکٹھا ہونے دیں لیکن اس کیلئے بجٹ بھی مختص کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چیف جسٹس صاحب کی نیت پر شک نہیں کرتے لیکن جس طرح ایک شخص نے تھپڑ مارے اور چیفس جسٹس نے اس سے کہا کہ ڈیم فنڈ میں 30لاکھ جمع کروا دیں، ایسا نہیں ہونا چاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…