راولپنڈی(نیوزڈیسک)شہداءکے لواحقین پر کیا گزرتی ہے؟لیفٹیننٹ کرنل راشد شہید کے بچوں کی والد کے یونیفارم سے بنے تکیے کے ساتھ سونے کی تصویر وائرل ہوگئی، ہر آنکھ اشکبار، تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل راشد شہید کے بچوں کی والد کے یونیفارم کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیںملک کی خاطر فوجی جانباز اپنی جانیں قربان کرتے ہیں اور
ان کے لواحقین کس کرب سے گزرتے ہیں یہ ہر کوئی نہیں سمجھ سکتا ، حال ہی میں سوشل میڈیا پر لیفٹیننٹ کرنل راشد شہید کے بچوں کی ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس کو دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی ، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر میں لیفٹیننٹ کرنل راشد شہید کے بچوں کو دیکھاجاسکتاہے کہ وہ اپنے والد کے یونیفارم سے بنے ہوئے تکیئے کو پکڑ کر سورہے ہیں ، تکیئے پر لیفٹیننٹ کرنل راشد کا بیج لگا ہوا ہے ،بچوں کی والدہ نے اپنے شہید شوہر کی وردی سے یہ تکیہ خصوصی طورپر اپنے بچوں کے لئے بنایا تاکہ وہ اپنے والد کی خوشبو اور ان کی موجودگی کا احساس محسوس کرسکیں، بچے اس قدر پرسکون انداز میں سوتے ہوئے نظر آرہے ہیں جیسے اپنے والد سے لپٹے ہوئے ہوں، تصویر دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی ۔تصویر پر معروف خاتون اینکر مہر بخاری نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ان بچوں اور ان جیسے تمام بچوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے ،تصویر دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہاہے ، تصویر سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے اور ٹوئٹر صارفین شہید کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔