جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

کلثوم نواز کی بیماری کو جعلی کہنے والے اب کیا کہیں گے؟ معروف صحافی طلعت حسین نے پروپیگنڈہ کرنیوالوں کو آئینہ دکھا دیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر معروف صحافی طلعت حسین نے ان کی بیماری کو جعلی اور جھوٹا ڈرامہ قرار دینے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا ۔ٹویٹر پر اپنے پیغام میں معروف صحافی طلعت حسین نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی بیماری کو جھوٹ کہنے والے اب ان کے انتقال پر کیا کہیں گے؟

بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اب ان تمام لوگوں کو ہمدرد بنتا ہوئے دیکھ رہے ہیں۔جبکہ ان کے شوہر نواز شریف اوران کی صاحبزادی مریم نواز کی ضمانت کی اپیل کو بار بار مسترد کیا جاتا رہا۔طلعت حسین نے اپنے ایک اور ٹویٹر پیغام میں نواز شریف کی بیگم کلثوم نواز سے آخری گفتگو کی ویڈیو بھی شئیر کی۔واضح رہے اس سے پہلے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اعتزاز احسن نے شریف فیملی سے معافی مانگ لی ہے، شریف خاندان کی دل آزاری کرنے پرمعافی مانگتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنماء اعتزاز احسن نے شریف خاندان نے بیگم کلثوم نواز کی بیماری سے متعلق بیان کرنے پرمعافی مانگ لی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میری وجہ سے شریف خاندان کی دل آزاری ہوئی۔میں نے بیگم کلثوم نواز کی بیماری سے متعلق شریف خاندان کی دل آزاری کی تھی۔ واضح رہے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء4 اعتزاز احسن نے اس وقت اس بات پر بیانات دیے تھے کہ ہارلے اسٹریٹ کلینک شریف فیملی کا اپنا کلینک ہے ، ان کا جوبھی فرد بیمار ہوتا ہے اس کووہاں منتقل کردیا جاتا ہے۔ اس بیان پرشریف فیملی کی کافی دل آزاری ہوئی تھی تاہم آج بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اعتزاز احسن نے معافی مانگ لی ہے۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…