کراچی(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے ایک ماہ کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کا اعلان کر دیا۔ حلیم عادل شیخ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ پانی زندگی ہے پانی کے بغیر خوشک سالی اور قحط سالی کے خطرات لاحق ہیں، ملک میں مسلسل پانی کی قلت کی وجہ سے
خشک سالی سے بہت بڑا بحران پیدا ہونے والا ہے اپنی آنے والی نسلوں کو بچانے کے لئے ڈیم بنانا ضروری ہیں، وزیر اعظم پاکستان عمران خان پاکستان کی آنے والی نسلوں کو بچانا چاہتے ہیں وزیر اعظیم کے اعلان کے بعد پوری قوم کو ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے میں اپنی ایک ماہ کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کا اعلان کرتا ہوں۔