پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

آرمی چیف کس عظیم سپوت کے گھر پہنچ گئے قمر جاوید باجوہ کو دیکھ کر پورے گھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

datetime 6  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)یوم دفاع و شہدا پر پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے وطن عزیز کیلئے جانوں کا نذزانہ پیش کرنے والے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور وہ شہید پولیس سب انسپکٹر کے گھر بھی گئے۔ جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ شہید سب انسپکٹر عباس کے گھر گئے

اور ان کی اہلیہ اور بیٹے سے ملاقات کی۔آرمی چیف نے وطن عزیز کے لیے قربانی دینے والے شہید عباس اور تمام شہدا کے لیے دعا کی اور کہا کہ ان شہدا نے مملکت خداداد پاکستان کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہماری زندگیاں پاکستان کے لیے وقف ہیں۔اس موقع پر شہید سب انسپکٹر عباس کی والدہ نے کہا کہ میرے بیٹے نے مجھے بہت ہمت دی اور کہا کہ ہمت نہیں ہارنی۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میرے دونوں بیٹوں کی جانیں اس وطن کے لیے ہیں اور میں آرمی چیف اور ان کی اہلیہ کی شکر گزار ہوں کہ وہ یہاں آئے۔اس موقع پر شہید عباس کے بیٹے نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میرے والد نے اپنے فرائض منصبی نبھاتے ہوئے وطن کی خاطر جان قربان کی اور ملک دشمن عناصر کے خلاف برسر پیکار ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ میرے والد نے پیغام دیا کہ ہم کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور اسی مشن کو لے کر میں آگے چل رہا ہوں۔شہید عباس کے بیٹے نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میرے گھر آئے اور میرے والد کی قربانیوں کو سراہا، آج ان کے دورے نے میرے اندر ایک نئی روح پھونک دی ہے اور اگر مجھے موقع ملا تو وطن عزیز کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…