منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

باہمی سیریز:احسان مانی نے بھارت کو کھر ی کھری سنا دیں

datetime 4  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،کراچی( آن لائن )پی سی بی کے نئے سربراہ احسان مانی نے واضح کردیا ہے کہ وہ باہمی سیریز کیلئے بھارت کی منت سماجت اور بی سی سی آئی کے سامنے جھکنے کی کوئی کوشش نہیں کریں گے۔ چیئرمین منتخب ہونے کے بعد پہلی پریس کانفرنس میں احسان مانی کا کہنا تھا کہ بھارت کی پالیسی متضاد ہے جو آئی سی سی ایونٹس اور ایشیا کپ میں تو کھیلتا ہے لیکن اس کا باہمی سیریز پر انکار سمجھ سے بالاتر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ آئی سی سی میں بھی کبھی بھارت کے سامنے نہیں جھکے جب اس کو معطل کرنے کا اختیار بھی حاصل تھا لیکن اب گورننگ باڈی میں اس کا اثر و رسوخ زیادہ ہو گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف باہمی سیریز کے معاملے پر پی سی بی کا کیس کافی آگے بڑھ چکا ہے جس سے دستبرداری ممکن نہیں البتہ یہ معاملہ تنازعات حل کرنے والی کمیٹی میں نہ جاتا تو وہ مل بیٹھ کر اس مسئلے کا حل نکالتے لیکن اب کیس کی کئی سماعتیں ہو گئیں اور دستاویزات کا تبادلہ بھی ہو گیا تو اکتوبر میں حتمی سماعت کا انتظار کرنا ہوگا۔انہوں نے امید ظاہر کہ آئی سی سی کی تنازعات حل کرنے والی کمیٹی کسی دبامیں نہیں آئے گی اور اس بات کا پورا اطمینان ہے کہ وہ منصفانہ فیصلہ کرے گی۔ایک سوال پر انہوں نے مزید کہا کہ2004میں بھی بھارت کو پاکستان کیخلاف کھیلنے پر اعتراض تھا اور انہوں نے آئی سی سی کے سربراہ کی حیثیت سے بات چیت کر کے انہیں کھیلنے پر آمادہ کیا تھا اور اب بھی تعلقات کی بہتری کیلئے ایسے اقدامات کئے جا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد نجم سیٹھی چیئرمین کے عہدے سے الگ ہوگئے تھے جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی نامزد کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…