ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

55روپے فی کلومیٹر ہیلی کاپٹر کا خرچہ۔۔اراکین اسمبلی کو پارلیمنٹ ہائوس ہیلی کاپٹر میںپہنچایا جائے، ایسا مطالبہ سامنے آگیا کہ فواد چوہدری کو لینے کے دینےپڑ گئے

datetime 29  اگست‬‮  2018 |

اسلا م آباد(نیوز ڈیسک ) جے یو آئی (ف) کے رہنما ء سینیٹر عبدالغفور حیدری نے مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں لاجز سے پارلیمنٹ ہائوس ہیلی کاپٹر سے پہنچایا جائے ، ابھی حکومت کے آئے ہوئے دس بارہ دن ہوئے ہیں اور کبھی شیخ رشید کسی کو دھمکیاں دیتا ہے اور کبھی مانیکا افسران کو معطل کراتا ہے یہ تو آغاز ہے آگے آگے دیکھیئے ہوتا ہے کیا ۔بدھ کو الیکشن کمیشن کے

باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے رہنما عبدالغفور حیدری نے کہا کہ یہ پیپلز پارٹی کے لئے آزمائش ہے کہ وہ اپوزیشن کو متحد رکھتی ہے یا تقسیم کرتی ہے۔پیپلز پارٹی ایک بڑی جماعت ہے اس نے جمہوریت کے لئے قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کا سفر 55روپے فی کلومیٹر ہے میں بھی مطالبہ کرتا ہوں کہ ہمیں لاجز سے پارلیمنٹ ہائوس ہیلی کاپٹر سے پہنچائیں،کم از کم پارلیمنٹیریز کو بھی ہیلی کاپٹر سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا اتحاد ضروری ہے (ن) لیگ کا استحقاق بنتا ہے کہ ان کا صدارتی امیدوار ہو لیکن انہوں نے قربانی دی ہے پیپلز پارٹی اپوزیشن کو تقسیم نہ کرے اور مولانا فضل الرحمن پر اتفاق کرے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی حکومت کے آئے ہوئے دس بارہ دن ہوئے ہیں اور کبھی شیخ رشید کسی کو دھمکیاں دیتا ہے اور کبھی مانیکا افسران کو معطل کراتا ہے یہ تو آغاز ہے آگے آگے دیکھیئے ہوتا ہے کیا۔ پختون خواہ عوامی ملی پارٹی کے سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو جمہوری قوتوں اور اپوزیشن الائنس کا ساتھ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے اکابرین کو زیادہ خطرہ ہے اور ان کو دھمکیاں بھی مل رہی ہیں پی ٹی آئی والے شوبازی میں بہت آگے ہیں۔ ان کو روزانہ بنی گالہ کی زیارت کی ضرورت نہیں ہے ہم انہیں کہنا چاہتے ہیں کہ ملک کے وارث اکیس کروڑ عوام ہیں جعلی مینڈیٹ والے نہیں ہیں۔ (ن غ/ ع ا)

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…