اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’ پاکستان ورلڈ کپ 2019 کے لیے فیورٹ قرار‘‘

datetime 27  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)قومی ٹیم کے نوجوان اوپننگ بلے باز فخر زمان نے پاکستان کو ورلڈ کپ 2019 کے لیے فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم آئندہ سال ہونے والے عالمی کپ کے لیے مکمل طور پر تیار اور بہترین کھلاڑیوں سے لیس ہے۔ ایک انٹرویو میں فخر زمان نے کہا کہ میں محسوس کرتا ہوں کہ پاکستان کو ورلڈ کپ کیلئے فیورٹ قرار دیا جانا درست ہے کیونکہ ہماری ٹیم اس ایونٹ کیلئے مکمل طور پر تیار

اور بہترین کھلاڑیوں سے لیس ہے۔25سالہ کرکٹر نے بتایا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی حالیہ فتوحات اور تجربہ اسے آئندہ سال ہونے والے عالمی کپ کیلئے فیورٹ بناتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کا موجودہ کمبی نیشن شاندار ہے اور ہم نے حال ہی میں جو نتائج دیے ہیں وہ اس کا ثبوت ہیں۔حال ہی میں ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے کا عالمی ریکارڈ بنانے والے فخر نے کہا کہ اس وقت ہماری توجہ ورلڈ کپ پر نہیں آئندہ ماہ شیڈول ایشیا کپ پر ہے ور میری بھی پوری توجہ ایونٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر مرکوز ہے ٗیقینا ورلڈ کپ ایک اہم ایونٹ ہے لیکن میرے لیے اس کی منصوبہ بندی کرنا قبل از وقت ہے کیونکہ اس سے قبل بھی کئی اہم انٹرنیشنل مقابلے شیڈول ہیں۔ایشیا کپ کا آغاز آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں ہو گا جس میں دفاعی چمپئن بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ایک کوالیفائر ٹیم شرکت کرے گی۔انہوںنے کہاکہ ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے پر میں بہت خوش ہوں بلکہ مجھے اس بات پر بھی فخر ہے کہ میں نے جو ریکارڈ توڑا وہ اس سے قبل عظیم بلے باز سر ویوین رچرڈز کے نام تھا۔اپنی ڈبل سنچری کے حوالے سے سوال پر اوپننگ بلے باز نے کہا کہ کپتان سرفراز احمد اور کوچ مکی آرتھر ہمیشہ مجھ سے کہتے تھے کہ مجھ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے کی صلاحیت موجود ہے تاہم میں سوچتا کہ

وہ میرا اعتماد بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔چوتھے ون ڈے میں سنچری اسکور کرنے کے بعد میں نے زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کے لیے تیز کھیلنا شروع کردیا تاہم جب میرا اسکور 170 تک پہنچ گیا تو سرفراز اور آرتھر نے پیغام بھجوایا کہ ابھی کافی اوور باقی ہیں لہٰذا رسک نہ لیتے ہوئے ڈبل سنچری مکمل کرو جس کے بعد میں نے محتاط انداز اپناتے ہوئے ڈبل سنچری تک رسائی حاصل کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…