ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

”مولا جٹ“معاملے میں نیا موڑ، مشہور زمانہ فلم کا ایک اور پروڈیوسر سامنے آگیا،حیرت انگیز انکشافات

datetime 2  مئی‬‮  2019 |

لاہور (این این آئی) عہد ساز پنجابی فلم ”مولا جٹ“کیس میں نیا موڑ سامنے آ گیا،فلمساز سرور بھٹی کے بعد فلمساز چوہدری جمیل کے بیٹے صائم جمیل نے بھی مولا جٹ کے فلمساز ہونے کا دعویٰ کرڈالا۔فلمساز چوہدری جمیل کے بیٹے صائم جمیل نے فلمساز ہونے کا دعوی لاہور پریس کلب میں اپنے وکیل الماس علی جاوندا اور پاکستان فلم ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری اعجاز کامران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

صائم جمیل نے کہا کہ مولا جٹ پاکستان کی سب سے کامیاب ترین فلم ہے اور وہ 300ہفتوں تک اسکرین پر رہی، لیکن گزشتہ کچھ عرصہ سے مولا جٹ کے کاپی رائٹس اور دیگر معاملات کے بارے میں تنازعات دیکھنے میں آ رہے ہیں۔صائم جمیل نے یہ بھی کہا کہ میں بتانا چاہتا ہوں کہ مولا جٹ کسی ایک فرد کی حق ملکیت نہیں تھی بلکہ 6پروڈیوسرز نے مل کر اسے بنایا تھا، جس کا نام باہو کارپوریشن تھا۔اس فلم میں میرے والد چوہدری جمیل مرحوم کے 35 فیصد شیئرز تھے لیکن اس کے باوجود سرور بھٹی بنیاد پر خود کو مولا جٹ کا اکلوتا مالک کہہ رہے ہیں؟۔ اسی لئے ہم نے سرور بھٹی کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔صائم جمیل کا کہنا ہے کہ میں یہ بات بھی واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ہم بلال لاشاری اور سرور بھٹی کی حمایت کیلئے نہیں آئے بلکہ ہم اپنے حق کے لیے آئیں ہیں کیونکہ ہمارے مولا جٹ کی آنر شپ سے 35فیصد شیئرز ہیں، اس لئے کوئی بھی اس فلم کا اکیلا پروڈیوسر ہونے کا دعوی نہیں کرسکتا۔ فلمساز سرور بھٹی کے بعد فلمساز چوہدری جمیل کے بیٹے صائم جمیل نے بھی مولا جٹ کے فلمساز ہونے کا دعویٰ کرڈالا۔فلمساز چوہدری جمیل کے بیٹے صائم جمیل نے فلمساز ہونے کا دعوی لاہور پریس کلب میں اپنے وکیل الماس علی جاوندا اور پاکستان فلم ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری اعجاز کامران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ صائم جمیل نے کہا کہ مولا جٹ پاکستان کی سب سے کامیاب ترین فلم ہے

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…