ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

اجے دیوگن کی فلم ’’ریڈ‘‘ نے دیگر فلموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

datetime 18  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بولی وڈ ایکشن ہیرو اجے دیوگن کی حقیقی کہانی پر مبنی ایکشن تھرلر فلم ’ریڈ‘ نے پہلے ہی دن ریکارڈ کمائی کرکے دیگر فلموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔خیال رہے کہ ’ریڈ‘ کی کہانی کا خیال بھارتی ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے ایک ایماندار ٹیکس افسر کی کہانی سے متاثر ہوکر لکھی گئی ہے۔لکھنؤ میں 1981 میں ایک ایماندار ٹیکس افسر نے کالے دھن کا کاروبار کرنے اور ٹیکس چوری کرنے والے بااثر افراد کے محلات پر چھاپے مارکر نہ صرف اپنی ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔

بلکہ انہوں نے ان پیسوں سے اپنی ریاست کی غربت ختم کرنے میں بھی کردار ادا کیا۔فلم میں کوئی بھی مصالحہ یا آئٹم نمبر شامل نہیں کیا گیا، بلکہ فلم کے ڈائلاگ جاندار لکھے گئے ہیں، جس وجہ سے فلم نے پہلے ہی دن ریکارڈ کمائی کی۔بولی وڈ تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئیٹ کی کہ ’ریڈ‘ نے پہلے ہی 10 کروڑ 4 لاکھ روپے کماکر نہایت ہی اچھا آغاز کیا۔نامور بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اور الیانا ڈی کروز کی فلم ’’ریڈ‘‘ نے ریلیز کے پہلے ہی روز 10 کروڑ سے زائد کمائی کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق انکم ٹیکس چوری اور کرپشن پر مبنی اجے دیوگن اور الیانا ڈی کروز کی فلم’’ریڈ‘‘ ریلیز کے پہلے ہی روز شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوگئی۔بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم ’’ریڈ‘‘ نے ریلیز کی صبح اوسط درجے کا بزنس کیا لیکن شام ہوتے ہی فلم نے زبردست رفتار پکڑی۔ انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ کی روایتی فلموں کے برعکس ، حقیقت سے قریب تر اور جاندار مکالموں کے باعث فلم ریلیز کے پہلے ہی روز 10 کروڑ 4 لاکھ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی۔خیال رہے کہ فلم کو 16 مارچ کو بھارت سمیت مختلف ممالک میں پیش کیا گیا۔’ریڈ‘ کے جاندار ڈائلاگ رتیش شاہ نے لکھے ہیں، جب کہ ان ڈائلاگس کو حقیقت کا ایکشن تھرلر روپ دینے کی ذمہ داریاں ڈائریکٹر راج کمار گپتا نے نبھائی ہیں۔اجے دیوگن فلم میں ایسے ٹیکس افسر کا کردار میں نظر آئے ہیں، جن کا ان کی ایمانداری کے باعث 49 بارتبادلہ کیا جاتا ہے، تاہم وہ کالا دھن کرنے والے افراد کو یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ وہ تب تک ایمانداری سے کام کرتے رہیں گے، جب تک ان کا 50 ویں بار تبادلہ نہیں ہوجاتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…