جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ماڈل کایلی جینر کے محض 18 الفاظ کی ٹوئیٹ سے سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ کو ایک کھرب 30 ارب روپے کا نقصان ہوا

datetime 17  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس (این این آئی)امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار و معروف ماڈل کایلی جینر کے محض 18 الفاظ کی ایک ٹوئیٹ سے سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ کو ایک کھرب 30 ارب روپے (ایک ارب 30 کروڑ ڈالر) کا نقصان ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اب ایسا ہی معروف گلوکارہ ریحانہ نے بھی کردکھایا ہے جنھوں نے اسنیپ چیٹ کی مخالف فیس بک کی ملکیت میں موجود ایپ انسٹاگرام کے اسٹوریز فیچر میں ایک بیان پوسٹ کیا ۔

جس کے باعث اسنیپ چیٹ کو ایک کھرب 10 ارب پاکستانی روپے سے زائد (لگ بھگ ایک ارب ڈالرز) کا نقصان ہوگیا۔30 سالہ گلوکارہ کی جانب سے اسنیپ چیٹ پر تنقید اس وقت سامنے آئی جب اس سوشل میڈیا ایپ میں ایک اشتہار کی میزبانی کی گئی جو گھریلو تشدد کے حوالے سے تھا۔ایک موبائل گیم Rather You Would کے اس اشتہار میں گلوکارہ ریحانہ اور ایک اور گلوکار کرس برائون کی تصاویر موجود تھیں اور کھیلنے والے سے پوچھا گیا تھا کہ وہ گلوکارہ کو تھپڑ ماریں گے یا گلوکار کو مکا؟خیال رہے کہ کرس برائون وہ شخص ہیں، جنھیں 2009 میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب انہوں نے اس وقت اپنی گرل فرینڈ ریحانہ پر حملہ کیا تھا۔ٹوئٹر پر تنقید کے بعد اسنیپ چیٹ نے اس اشتہار کو واپس لیتے ہوئے رسمی معذرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس کی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی پر مبنی تھا۔اس کے بعد ریحانہ نے انسٹاگرام اسٹوریز پر اسنیپ چیٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں نظرانداز کرنا پسند کروں گی مگر میں جانتی ہوں کہ آپ بہرے نہیں ٗ آپ نے ایسی چیز پر پیسے لگائے جو نہ بین الاقوامی سطح پر گھریلو تشدد کے شکار افراد کو شرمندہ کریگی اور انہیں مذاق بنادے گی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ میرے اپنے جذبات نہیں بلکہ تمام خواتین، بچوں اور مردوں کے ہیں جو ماضی میں گھریلو تشدد کا ہدف بن چکے ہیں، آپ نے ہم سب کو نیچے گرادیا ٗشرم کرو۔انہوں نے اپنے مداحوں کو اس ایپ کو اپنے فون سے نکال پھینکنے کا مشورہ بھی دیا۔

اس پیغام کے بعد اسنیپ چیٹ کے حصص کی قیمت میں راتوں رات لگ بھگ 5 فیصد کمی آئی جس کے نتیجے میں کمپنی کو ایک بار پھر ایک کھرب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔بعد ازاں اسنیپ چیٹ کے ایک ترجمان نے ریحانہ کے بیان پر ای میل کے ذریعے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ اشتہار قابل مذمت اور ہماری سروس میں نظر نہیں آنا چاہئے تھے، ہم اس بڑی غلطی پر معذرت کرتے ہیں اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے کہ ایسا کیسے ہوا اور آئندہ ایسا ہونے سے روکنے کو یقینی بنایا جائے گا۔خیال رہے کہ اس سوشل میڈیا ایپ کو اپنے ری ڈیزائن کی وجہ سے بھی لوگوں کی تنقید کا سامنا ہے، جس کے خلاف ہی کایلی جینر نے ٹوئیٹ کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…