اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

باکس آفس پر بلیک پینتھر ٹاپ پوزیشن پر برقرار

datetime 5  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)مارول سپر ہیرو ز کا مشہور فکشنل کردار بلیک پینتھر باکس آفس پر چھایا ہوا ہے، مزید گیارہ ارب اٹھانوے کروڑ روپے کما کر ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی۔ریان کوگلر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم بلیک پینتھر میں مرکزی کردار اداکار چیڈ وِک بوسمین نے ادا کیا ہے ،فلم کی کہانی ایک ایسے بادشاہ کے گِردگھوم رہی ہے جس کی سلطنت میں خانہ جنگی کا آغاز ہو جاتا ہے ۔

اپنی حکمرانی برقرار اور سلطنت کو بچانے کے لیے کنگ بلیک پینتھر کا روپ دھار کر سی آئی اے ایجنٹ اور سیکورٹی فورسز کی مدد سے اپنے دشمنوں کا خاتمہ کرنے کیلئے اعلانِ جنگ کر دیتا ہے ۔فلم بلیک پینتھر اب تک چھپن ارب روپے بٹور چکی ہے ۔اسی ہفتہ کے آخرپر ریلیز ہونے والی فلم ریڈ اسپیرو ایک ارب 28کروڑ سمیٹ کر دوسرے نمبر پر آگئی ۔فرانسس لارنس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی روسی خاتون جاسوس کے گرد گھوم رہی ہے، جو ایک سی آئی اے ایجنٹ کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہے اور ڈبل ایجنٹ بننے پر غور شروع کردیتی ہے۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ جینیفر لارنس ، جوئیل ایگرٹن اور بِل کیمپ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ایکشن سے بھرپور نئی ڈراما فلم’ ڈیتھ وِش‘ ایک ارب 44کروڑ روپے آمدنی کیساتھ تیسرے نمبر پر رہی ۔ایلی روتھ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھوم رہی ہے، جو اپنی بیوی کے قتل کے بعد انتقام کی آگ میں جلنے لگتا ہے اور بدلہ لینے کے لیے نکل پڑتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں ہالی ووڈ کے معروف اداکار بروس ویلس کے علاوہ ڈین نورس بھی شامل ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…