جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

ہریتھک کے معاملے میں بہت بد قسمت رہی، کنگنا رناوت

datetime 4  مارچ‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ میں بے باک اداکارہ کہلانے والی کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ وہ بالی ووڈ کے اسٹائلش اداکارہریتھک کے معاملے میں بہت بد قسمت رہیں۔بالی ووڈ اسٹارہریتھک روشن اورکنگنا رناوت کے درمیان جنگ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ اداکار نے کنگنا رناوت کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائرکرتے ہوئے قانونی نوٹس بھیجا تھا جس کے جواب میں اداکارہ نے بھی جواب دائرکرتے ہوئے ہریتھک روشن کے خلاف دھمکانے کے الزامات لگائے تھے۔

دونوں کے درمیان لفظوں کی جنگ کے بعد قانونی جنگ بھی تیز ہوگئی تھی۔اب ایک لمبے عرصے کی خاموشی کے بعد اداکارہ سے جب ہریتھک روشن سے متعلق ایک انٹرویومیں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اس متعلق اداکارکی طرح بہت محتاط رہتی تھیں کیونکہ حقیقت پر مبنی ہمارے درمیان کچھ نہیں تھا لیکن ہریتھک کی جانب سے کچھ جھوٹے وعدے کیے گئے جوغلط بھی نہیں تھے کیونکہ اداکارنے یہ سب نجی زندگی میں دوسرے معاملات کے باعث کیا تھا۔اداکارہ نے اعتراف کیا کہ انہوں نے زندگی میں ایسے بہت سے رشتے بنائے جہاں ان کی خود کی غلطیاں تھیں پرہریتھک کے معاملے میں وہ بہت بد قسمت رہیں۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ اب اچھے لڑکی کی تلاش میں ہیں اورشادی کرنا چاہتی ہیں تاہم اب انہیں کسی کے ساتھ وقت گزارنے یا لمبی ڈارئیو پرجانے کی کوئی خواہش باقی نہیں رہی ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ آج کل اپنی فلم منیکرنیکا: دا کوئین آف جھانسی کی رانی، میں مصروف ہیں جب کہ اداکارہ کی آخری فلم ثمرن باکس آفس پر زیادہ بزنس نہیں کرسکی۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…