منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

گلوکار عاطف اسلم کا بھارتی فلم میں شامل اپنے گانے کی تشہیر کرنے سے انکار

datetime 4  مارچ‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی) متعدد بالی ووڈ فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بھارتی فلم میں شامل اپنے گانے کی تشہیر کرنے سے انکار کر دیا۔ عاطف اسلم نے آنیوالی بالی ووڈ فلم ’’داس دیو‘‘ کے پروڈیوسر سنجیو کمار کی جانب سے بار بار درخواست کئے جانے کے باوجود فلم کے گانے سہمی ہے دھڑکن تو کیا ہوا کی تشہیر کرنے سے انکار کیا۔

واضح رہے کہ مذکورہ گانا گزشتہ ماہ 21 فروری کو ریلیز کیا گیا تھا جسے اب تک 17 لاکھ 90 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ عاطف اسلم کی جانب سے اپنے ہی گانے کی تشہیر نہ کرنے کی ایک وجہ حال ہی میں بھارت کے مرکزی وزیر اور سابق گلوکار بابل سپریو کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کئے جانے کے مطالبے کو سمجھا جا رہا ہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنے ہی گانے کی تشہیر سے کیوں انکار کیا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…