پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بونی کپور صدمے میں!سری دیوی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایسا پیغام شیئر کردیا کہ آپ کا دل بھی ڈوبنے لگے گا،انتہائی جذباتی پیغام

datetime 1  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی  اداکارہ سری دیوی کے اچانک انتقال پر ان کے اہلخانہ صدمےمیں ہیں ،کسے معلوم تھا کہ وہ سری دیوی جو پچھلے ہفتے ہنستی مسکراتی نظر آتی تھی وہ ہم میں نہیں ہے ۔اب ان کے شوہر بونی کپور نے ایک  انتہائی درد بھرا پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے سری دیوی کے ساتھ اپنی محبت، ان کے بغیر زندگی کی دشواریوں کا ذکر کرنے کے ساتھ ساتھ مداحوں اور میڈیا سے سری دیوی کو اچھے الفاظ میں یاد کرنے

کی درخواست کی ہے۔  یہ پیغام  انہوں نے اپنی آنجہانی اہلیہ سری دیوی کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر شیئر کیا ہے۔ترجمہ)”ایک دوست ، بیوی اور 2 جوان بیٹیوں کی ماں کو کھونے کے نقصان کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، میں اپنے اہلخانہ، دوستوں، کولیگز، خیر خواہوں اور ان لاتعداد مداحوں کا مخلصانہ طور پر شکر گزار ہوں جو میری سری دیوی کیلئے آئے اور ہمارے ساتھ چٹانوں کی طرح کھڑے ہوئے۔ میں خود کو خوش نصیب سمجھتا ہوں کہ میرے بیٹے ارجن اور بیٹی انوشلا میری، خوشی اور جھانوی کی طاقت بنے، ہم نے ایک خاندان کی طرح اس صدمے کو جھیلا۔دنیا کیلئے وہ چاندنی تھی ، کمال کی اداکارہ اور ان کی سری دیوی تھی لیکن میرے لیے وہ میری محبت ، میری دوست، ہماری بچیوں کی ماں اور میرا حصہ تھی ۔ میری بیٹیوں کیلئے وہ ان کی سب کچھ تھی ، ان کی زندگی تھی، وہ ایک ایسا محور تھی جس کے گرد ہمارا خاندان گھومتا تھا۔اب جبکہ ہم میری پیاری زوجہ اور خوشی اور جھانوی کی ماما کو الوداع کہہ رہے ہیں تو ایسے میں میری ایک درمندانہ درخواست ہے۔ برائے مہربانی ہمارے پرائیویٹ طور پر غم منانے کے حق کا احترام کیا جائے، اگر آپ لوگ سری کی بات کرنا چاہتے ہیں تو صرف وہ خصوصی باتیں کریں جن کے ذریعے آپ ان سے جڑتے تھے۔

وہ ایک ایسی اداکارہ ہے جس کی کمی کو پورا نہیں کیا جاسکتا، اسی بنا پر اس سے پیار کرتے رہیں اور اس کی عزت کریں۔ ایک اداکار کی زندگی پر کبھی بھی پردے حائل نہیں ہوسکتے کیونکہ وہ سلور سکرین پر ہمیشہ جگمگاتے رہتے ہیں۔مجھے اس وقت سب سے زیادہ فکر اپنی بیٹیوں کی ہے کیونکہ سری کے بغیر زندگی میں آگے بڑھنے کا راستہ سجھائی نہیں دے رہا، وہ ہماری زندگی تھی ، ہماری طاقت اور وہ وجہ تھی جس کی وجہ سے ہم ہمیشہ مسکراتے تھے، ہم اسے سوچ سے بڑھ کر پیار کرتے ہیں۔

اےمیری محبت ! آسودگی میں رہو، اب ہماری زندگیاں کبھی بھی پہلے جیسی نہیں ہوسکتیں۔ “

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…