اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

رواں ماہ 4 مارچ کو آسکر ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوگی

datetime 1  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)فلمی دنیا کا سب سے سے اعلیٰ ایوارڈ آسکر کو مانا جاتا ہے، جو ہرسال مارچ میں دیا جاتا ہے۔رواں ماہ 4 مارچ کو آسکر ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوگی، جس میں 23 کیٹیگریز کے جیتنے والوں کو ایوارڈز دیے جائیں گے۔اگرچہ آسکر اکیڈمی نے تمام کیٹیگریز کی شارٹ لسٹ نامزدگیوں کا اعلان پہلے ہی کر دیا ہے، تاہم ماہرین نے ابھی سے ہی ممکنہ جیتنے والی فلموں، اداکارہ، اداکار و ہدایت کار سمیت معاون اداکار و اداکارہ کی پیش گوئی بھی کردی ہے۔

اگرچہ آسکر اکیڈمی نے 9 فلموں کو بہترین فلم کی کیٹیگری میں نامزد کر رکھا ہے، اور ’دی شیپ آف واٹر‘ نامزدگیوں میں سرفہرست ہے۔تاہم شوبز کے 4 اہم ترین نشریاتی اداروں ’وینٹی فیئر، یو ایس اے ٹو ڈے، گول ڈربی ڈاٹ کام اور نیوز ٹوڈے‘ نے حیران کن طور پر اس فلم کو آسکر جیت جانے والی فلم قرار نہیں دیا۔ان چاروں اداروں میں سے 2 نے ’گیٹ آؤٹ‘ جب کہ 2 نے ’ تھری بلبورڈز آؤٹ سائڈ ایبنگ مسوری‘ کو آسکر جیت جانے والی فلم قرار دیا ہے۔آسکر اکیڈمی نے بہترین مرکزی اداکارہ کے لیے 5 اداکاراؤں کو نامزد کر رکھا ہے۔بہترین اداکارہ کے لیے چار میں سے 2 اداروں نے فلم ’ تھری بلبورڈز آؤٹ سائڈ ایبنگ مسوری‘ کی اداکارہ فرانسز میکڈورمنڈ کو آسکر جیت جانے والی اداکارہ قرار دیا ہے۔جب کہ مزید 2 اداروں نے الگ الگ اداکاراؤں کو منتخب کیا، ایک ادارے نے ’دی شیپ آف واٹر‘ کی سیلی ہاکنز جب کہ دوسرے نے گیٹ آؤٹ کی اداکارہ کو جیت جانے والی قرار دیا ۔آسکر اکیڈمی نے بہترین ہدایت کار کے لیے بھی 5 ڈائریکٹرز کو نامزد کیا ہے۔چار میں سے 2 نشریاتی اداروں نے ’دی شیپ آف واٹر‘ کے ڈائریکٹر گلیرمو ڈیل ٹورو کو ممکنہ طور پر جیت جانے والا قرار دیا ہے۔ایک ادارے نے فلم ’ڈنکرنک‘ کے ہدایت کار کرسٹوفر نولان جب کہ ایک نے ’لیڈی برڈ‘ کے ڈائریکٹر کو جیت جانے والا قرار دیا ہے۔اس کیٹیگری کے لیے بھی آسکر اکیڈمی نے 5 اداکاروں کو نامزد کیا ہے۔

اس کیٹیگری کے لیے بھی نشریاتی اداروں اور ماہرین کی رائے متفرق نظر آئی اور حیران کن طور پر چار میں سے 3 اداروں کے ماہرین نے ایک ہی اداکار کا نام لیا۔تین نشریاتی اداروں کا خیال ہے کہ بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ فلم ’ڈارکیسٹ اور‘ کے گیری اولڈ مین جیت جائیں گے۔تاہم ایک ادارے نے ’کال می بائے یور نیم‘ کے اداکار تیموتھی شالا میٹ کا نام لیا۔درج بالا 4 کیٹیگریز کے علاوہ معاون اداکار و اداکارہ، بہترین میوزک پلے، بہترین کامیڈی پلے، بہترین اوریجنل اسکرین پلے، بہترین انیمیٹڈ فلم، بہترین غیر ملکی زبان کی فلم، بہترین ڈاکیومینٹری فیچر فلم سمیت مجموعی طور 23 کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے جائیں گے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ 4 مارچ کو کون، کون آسکر ایوارڈ لے اڑتا ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…