منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

معروف برطانوی ماڈل کی اس تصویر نے انٹرنیٹ پر تہلکہ برپاکردیا

datetime 26  فروری‬‮  2018 |

لندن(این این آئی) ریچل ورڈ نامی 27سالہ ماڈل نے گزشتہ دنوں اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا۔ اب ریچل نے اس تصویر کا ایسا مطلب بتا دیا ہے کہ سن کر آپ بھی اسے داد دیئے بغیر نہ رہ پائیں گے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق اس تصویر میں ریچل اپنی انگلی کے ساتھ ہونٹوں پر لگی لپ اسٹک کو گال کی طرف پھیلا رہی ہوتی ہے۔

اب اس نے بتایا ہے کہ ’’اس تصویر کو شیئر کرنے کا مقصد خواتین کو ‘سمیئرٹیسٹ‘ ( test smear) کی اہمیت بتانا تھا کیونکہ خواتین اس ٹیسٹ کو وہ اہمیت نہیں دے رہیں جو دینی چاہیے۔یہی وجہ ہے کہ ہر سال یہ ٹیسٹ کرانے والی خواتین کی تعداد کم ہوتی جا رہی ہے۔‘‘ریچل کا کہنا تھا کہ ’’خواتین کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ ٹیسٹ ان کی جان بچا سکتا ہے کیونکہ اس سے ان میں رحم کے کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات کا پتاچل سکتا ہے اور وہ اس مرض سے پیشگی آگاہ ہو کر اس سے محفوظ رہ سکتی ہیں۔‘‘ اس نے بتایا کہ ’’یہ تصویر پوسٹ کرنے کے بعد مجھے بہت سا منفی ردعمل بھی ملا لیکن میں جانتی ہوں کہ اس طرح کی مہم چلانے کے بعد منفی کمنٹس تو سننے پڑتے ہیں۔بہرحال یہ بہت افسوسناک ہے کیونکہ میں خواتین میں آگہی پھیلانا چاہتی ہوں لیکن بہت سے لوگ ایسے ہیں جو میری اس مہم میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔‘‘



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…