جمعرات‬‮ ، 11 دسمبر‬‮ 2025 

کیرالہ کی 18سالہ طالبہ پریا پراکاش کا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

datetime 13  فروری‬‮  2018 |

کیرالہ(این این آئی)سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو والی لڑکی کا نام پریا پرکاش وریار ہے جس کی عمر 18 سال ہے اور وہ بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر تھریسور میں ویمالا کالج میں بی کام کی طالبہ ہیں۔اس ویوڈیو کو خوب پسند کیا جا رہا ہے اور اس کو زیادہ سے زیادہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جارہا ہے۔ دراصل یہ ویڈیو جلد آنے والی ملیالم فلم ’اروادار لو‘ کے گانے ’مانیکیا ملاریا پووی‘ کی ہے۔

اس ویوڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے اسٹوڈنٹس ایک دوسرے سے اپنی محبت کا اظہار اشاروں میں ہی کر دیتے ہیں-ان کی ویڈیو کو انسٹاگرام پر بہت زیادہ پسند کیا گیا، کہ ان کے فالورز میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔فلم ابھی نمائش کیلئے پیش نہیں کی گئی تاہم اس کا ابھی تک ایک گانا ’ مانیکا ملاریا پووی‘ جاری کیا گیا ہے اور یہ ویڈیو کلپ اسی گانے سے لیا گیا ہے۔ پریا کی یہ ڈیبیو فلم ہے تاہم فلم ریلیز ہونے سے پہلے ہی انہیں ایک اور فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ پریا نے 2017 میں لائم لائٹ کی دنیا میں قدم رکھا اور چند ایک فیشن شوز میں ریمپ پر واک کی اور جلد ہی فلم میں کام حاصل کرلیا۔ پریا پرکاش کی ایک اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…