منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کترینہ کی فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کی ڈانس ویڈیو وائرل

datetime 5  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کی ’کالا چشمہ‘ کی ویڈیو کے بعد ایک اور ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔بالی ووڈ میں باربی ڈول کے نام سے پہچانی جانے والی کترینہ کیف ایکشن سے بھرپور فلمیں اور خطرناک اسٹنٹ کرنے کی وجہ سے مداحوں کی پسندیدہ اداکارہ سمجھی جاتی ہیں لیکن بات اگر رقص کی کریں تو رقص میں اْن کا کوئی ثانی نہیں کیوں کہ ڈانس ’کملی کملی‘ گانے پر ہو یہ ’کالا چشمہ‘ پر لیکن کترینہ اپنے رقص سے سب ہی کو اپنا گرویدہ بنا دیتی ہیں۔

او راب اْن کی ایک اور ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’ ٹائیگر زندہ ہے‘ کی کامیابی کے بعد بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف آج کل عامر خان کی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم میں اپنی حقیقی اداکاری کے ساتھ اپنے ڈانس سے مداحوں کا لہو گرما دینے والی کترینہ کیف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ڈانس پریکٹس کی ویڈیو پوسٹ کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

یش راج کے بینر تلے بننے والی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان ‘میں کترینہ کیف ایک گانے پر ڈانس کرنے کے لیے آج کل خوب محنت کر رہی ہیں اور انہوں نے ڈانس کو اچھے سے اچھا کرنے کے لیے کوریوگرافر منوش نندن کی مدد بھی حاصل کی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ 7 نومبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان ‘ میں پہلی بار امیتابھ بچن اور عامر خان ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے جب کہ فلم میں ان کے مد مقابل کترینہ کیف اور فاطمہ ثناء شیخ مرکزی کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…