ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

کترینہ کیف سے دوری، رنبیر کو عالیہ کے قریب لے آئی

datetime 23  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)کسی بھی فلم انڈسٹری میں رومانوی کہانیوں کی چہ مگوئیاں کوئی نئی بات نہیں، جس طرح اداکار فلموں میں رومانٹک ہوتے ہیں، اسی طرح وہ حقیقی زندگی میں بھی اس حوالے سے انتہائی جذباتی ہوتے ہیں۔چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی قربتوں کی کہانیاں ماضی میں دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف سے جوڑی جاتی رہی ہیں، تاہم وہ تمام کہانیاں آج تک حقیقی ثابت نہ ہوسکیں۔

لیکن اب ایک بار پھر رنبیر کپور اپنی نئی قربتوں کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔اس بار بھی رنبیر کپور کو ساتھی اداکارہ کے ساتھ فلم میں کام کرنا اور ان کے ساتھ تصاویر کھچوانا مہنگا پڑگیا۔خبریں ہیں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ میں رومانوی تعلقات پیدا ہوئے ہیں، جس وجہ سے ہی آج کل بہت زیادہ ایک ساتھ دیکھے جا رہے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل عالیہ بھٹ کے اداکارہ سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ تعلقات جوڑے جاتے رہے ہیں، تاہم گزشتہ چند ماہ سے ان دونوں کے درمیان دوریاں بڑھنے کی وجہ سے اداکارہ کی جانب سے نئے تعلقات بنانے کی افواہیں گرم ہیں۔دکن کیرونیکل نے ممبئی مرر کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی خبر میں بتایا کہ دونوں اداکاراپنے اپنے پرانے تعلقات ٹوٹنے کے بعد ایک دوسرے کے قریب آئے۔خبر کے مطابق دونوں اداکاروں کے درمیان قربتیں اس وقت بڑھیں جب دونوں اپنی آنے والی فلم ’براہمسترا‘ کی شوٹنگ کے لیے اسرائیل کے شہر تل ابیب پہنچے۔دونوں اداکار ’براہمسترا‘ کی شوٹنگ کے لیے گزشتہ ہفتے ہی اسرائیل گئے تھے، تاہم وہ 2 دن قبل بھارت میں ہونے والے ’فلم فیئر ایوارڈز‘ کی تقریب میں شرکت کے لیے واپس آئے۔دونوں اداکاروں کو ایوارڈ تقریب میں بھی ایک ساتھ دیکھا گیا، جب کہ ذرائع کے مطابق دونوں نے تل ابیب میں بھی تنہائی میں اچھا وقت گزارا۔خیال رہے کہ ’’براہمسترا‘ ‘دونوں کی ایک ساتھ پہلی فلم ہے، اس فلم کی ہدایات ایان مکھرجی دے رہے ہیں۔

’براہمسترا‘ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ کرن جوہر اس کے شریک پروڈیوسر ہیں، اور انہوں نے ہی گزشتہ برس اکتوبر میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے ساتھ یہ فلم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ایڈونچر اور محبت کے گرد گھومنے والی اس فلم میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ رومانس کرتے نظر آئیں گے۔اس فلم میں امیتابھ بچن اور مونی راؤ بھی ہوں گی۔ہدایت کار ایان مکھرجی کی اس فلم کو اگست 2019 میں ریلیز کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…