منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خاتون ایس ایچ او کے ہاتھوں گرفتار ہونے کیلئے لمبی قطارلگ گئی

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ کائنات اروڑاکی ایس ایچ او کے روپ میں وائرل ہونے والی تصویر کے بعد لوگوں کی اس ایس ایچ او کے ہاتھوں گرفتار ہونے والوں کی لائنیں لگ گئیں-سوشل میڈیا پر کسی چیز کو وائرل ہونے میں وقت نہیں لگتا اور ایسا ہی کچھ ہندوستانی پنجاب سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے ساتھ ہوا، جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ سمیٹ رہی ہے۔پنجاب ہولیس کی ایس ایچ او کی ایک تصویر ٹوئٹر پر

وائرل ہوئی، جن کے یونیفارم پر ہرلین مان کا نام موجود تھا۔صارفین نے اس تصویر پر ان کی خوبصورتی کی تعریف کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ہاتھوں گرفتار ہونے کی خواہش کا اظہار کرنا شروع کردیا۔انہوں نے کہا کہ ہرلین پلیز مجھے گرفتار کرلیں۔جبکہ ان کے مطابق لوگ ان کے ہاتھوں گرفتار ہونے کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ پنجاب پولیس کی ایس ایچ او ہرلین مان ہیں، میں ہتھیار ڈالتا ہوں۔لیکن وہ کہتے ہیں نہ کے انٹرنیٹ پر دکھائی جانے والی ہر چیز سچ نہیں ہوتی اور آپ کو جان کر یہ حیرت ہوگی کے نہ تو ان خاتون کا نام ہرلین مان ہے اور نہ ہی یہ پنجاب پولیس کی ایس ایچ او ہیں۔یہ تصاویر ہندوستانی اداکارہ کائنات اروڑا کی ہیں، جو اپنی دوسری پنجابی فلم میں ایک پولیس اہلکار کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔وہ اس وقت اپنی فلم ’جگا جیونڈائے‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کی تصاویر اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیں۔ان تصاویر میں وہ پولیس اہلکار کے روپ میں موجود ہے، جس کے بعد لوگ انہیں حقیقت میں پولیس اہلکار سمجھنے لگے۔اداکارہ کائنات اروڑا آنجہانی اداکارہ دیویا بھارتی کی رشتہ دار ہیں۔انہوں نے 2013 کی بولڈ کامیڈی فلم ’گرینڈ مستی‘ میں بھی کام کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…