جمعرات‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2026 

رانی مکھرجی کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف قانونی نوٹس جاری

datetime 28  اگست‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) نامور بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف قانونی نوٹس جاری کردیا گیا۔خوبصورت آنکھوں والی دلکش اداکارہ رانی مکھر جی کو برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن(بی ایم سی)کی جانب سے بھارت کے پوش علاقے جوہو میں واقعے بنگلے کی غیر قانونی تعمیر کے خلاف نوٹس جاری کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق رانی مکھرجی نے 2014 میں بی ایم سی سے اپنے بنگلے کرشنا رام کی تعمیر کے لیے منظوری لی تھی ، اس اجازت کے

مطابق رانی مکھرجی کو بنگلے کا تعمیراتی کام ایک سال کے اندر مکمل کرنا تھا لیکن رانی نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی اور تین سال گزرنے کے باوجود بنگلے کاکام تاحال جاری ہے جب کہ رانی مکھر جی نے اپنے بنگلے کی اونچائی میں بھی غیر قانونی اضافہ کیا، کام کا جائزہ لینے کے لیے بی ایم سی کی ٹیم نے اداکارہ کے گھر کا دورہ بھی کیا لیکن انہیں گھر کے اندر داخل نہیں ہونے دیا گیا۔اس معاملے پر بی ایم سی کی جانب سے رانی کو سیکشن 488 کے تحت نوٹس جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق بی ایم سی کی ٹیم 30 اگست کو پولیس کے ہمراہ ایک بار پھر اداکارہ کے گھر کا دورہ کرے گی اور عمارت میں کی گئی غیرقانونی تعمیر کا جائزہ لے گی۔دوسری جانب رانی مکھرجی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رانی مکھرجی ملک کی ایک عزت دار شہری ہیں ان پر غیرقانونی تعمیرات کا الزام لگانا بے بنیاد اور سمجھ سے باہر ہے، انہوں نے اداکارہ کو بھیجے جانے والے قانونی نوٹس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بنگلے کی اونچائی میں اضافے کا باقاعدہ اجازت نامہ حاصل کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ اداکارہ رانی مکھر جی بیٹی کی پیدائش کے بعد کچھ عرصے کے لیے فلموں سے دور ہوگئی تھیں لیکن اب وہ فلم ’’ہچکی‘‘ کے ذریعے ایک بار پھر بالی ووڈ میں واپسی کررہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…