جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

ٹی وی شو پر تضحیک آمیز گفتگو ،بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کو گرفتار کر نے کا حکم

datetime 9  جولائی  2017 |

ممبئی(آن لائن)بھارتی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ کی ایک عدالت نے بولی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کے ایک بار پھر وانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ انہیں 7 اگست سے پہلے عدالت میں پیش کیا جائے۔لدھیانہ کی عدالت کے جانب سے یہ احکامات ایسے وقت سامنے آئے، جب ایک دن قبل ہی مذکورہ عدالت نے اداکارہ کی ضمانت منظور کی تھی۔اسکینڈل کوئین راکھی ساونت 7 جولائی کو لدھیانہ کی عدالت میں برقعہ

اوڑھ کر عدالت میں پیش ہوئی تھیں، جہاں انہوں نے 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے، جس کے بعد ان کی ضمانت منظور کرلی گئی تھی۔تاہم ضمانت منظور کیے جانے کے محض ایک دن بعد ہی عدالت نے اداکارہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں ہر حال میں 7 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیا۔خیال رہے کہ پہلے بھی مذکورہ عدالت نے پولیس کو ہدایت کی تھی کہ اداکارہ کو ہر حال میں 7 جولائی کو پیش کیا جائے، تاہم پولیس انہیں پیش کرنے میں ناکام ہوئی تھیں، جس پر اداکارہ خود ہی برقع اوڑھ کر عدالت پہنچیں تھیں۔اداکارہ پر گزشتہ برس ایک ٹی وی شو کے دوران اداکارہ والمیکی سماج کے خلاف نازیبا، تضحیک آمیز اور قابل اعتراض گفتگو کیے جانے کا الزام ہے۔بولی وڈ لائف کے مطابق راکھی ساونت کی ضمانت منظور ہونے کے ایک دن بعد ہی لدھیانہ کی عدالت نے ایک بار پھر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کی ضمانت منسوخ کردی۔دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے پر راکھی ساونت نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’ ملک میں عورتوں کی سیکیورٹی کہاں ہے‘ ان کا مقدمہ لدھیانہ کے بجائے ممبئی کیوں منتقل نہیں کیا جاتا، وہ لدھیانہ جانا نہیں چاہتیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ برقع اوڑھنا نہیں چاہتیں، مگر اپنی سیکیورٹی کے لیے

انہوں نے ایسا کیا، انہوں نے اپنے اس عمل کو بولی وڈ فلم’ لپ اسٹک انڈر مائی برقعہ‘ سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کہانی اسی فلم جیسی ہی ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ کو گرفتار کرنے کے لیے بھارتی ریاست پنجاب کی پولیس ممبئی بھی گئی تھی، مگر پولیس کو اداکارہ کو ڈھونڈنے میں ناکامی ہوئی، جس پر اداکارہ خود عدالت پہنچیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…