پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

کون کونسے پاکستانی اور بھارتی اداکار ایک دوسرے کے رشتے دار ہیں

datetime 8  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ نگری میں ایسے کئی ستارے ہین  جن کے رشتے دار بھی  شوبز کی نامور شخصیات ہیں لیکن ان کے آپس کے تعلقات کے بارے میں لوگ کم ہی جانتے ہیں ،یہاں چوپڑا ،جوہر اور کپور کا آپس میں نہ صرف گہرا بلکہ خونی رشتہ بھی ہے ان کے درمیان رشتوں کی نوعیت آپ کو حیران کردے گی،یہاں بالی ووڈ کے نامور اداکاروں کے درمیان رشتوں کی حقیقت پیش کی جارہی ہے یقیناً آپ اب تک اس سے ناواقف ہوں گے۔

فلم محبتیں اور دھوم سے شہرت حاصل کرنے والے بالی ووڈ کے نامور اداکار  اودے چوپڑا کو تقریباً تمام لوگ جانتے ہیں جبکہ اداکارہ روشنی بھارتی ٹی وی کی جانی پہچانی اداکارہ ہیں لیکن ان دونوں کے درمیان خونی رشتے کے بارے میں شاید بہت کم لوگ جانتے ہوں گے،اودے چوپڑا کے والد یش راج چوپڑا اور روشنی کے والد روی چوپڑا آپس میں کزنز ہیں۔نامور اداکار شتروگھن سنہا کی بیٹی اداکارہ سوناکشی سنہا فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ پوجا کی کزن ہیں دونوں کی دادیاں آپس میں سگی بہنیں تھیں۔بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان پاکستان کے باصلاحیت اداکار علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فاضلی کے کزن ہیں۔سْروں کی ملکہ لتا منگیشکر کو کون نہیں جانتا لیکن یہ بات شاید بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ لتا منگیشکر اور آشا بھوسلے معروف اداکارہ شردھا کپور کی رشتے دار ہیں ،شردھا کے دادا لتا منگیشکر کے کزن تھے۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور اجے دیوگن کی اہلیہ کاجول اداکارہ رانی مکھرجی کی کزن ہیں جبکہ تنیشا مکھرجی ان کی چھوٹی بہن ہیں۔بھارتی فلم انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ شبانہ اعظمی اداکارہ تبو کی سگی خالہ ہیں ،تبوکی والدہ رضوانہ ہاشمی بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار کرن جوہر اور مشہور پروڈیوسر آدیتیہ چوپڑا آپس میں فرسٹ کزن ہیں۔مشہور اداکار انیل کپور کی بیٹی اداکارہ سونم کپور بھارتی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار رنویر سنگھ کی کزن ہیں

 

بھارت کے لیجنڈری اداکار نصیر الدین شاہ، سید کمال کے کزن ہیں۔

پاکیزہ کے ڈائیریکٹر کمال امروہی، مینا کماری کے شوہر کے کزن ہیں۔

سلما آغا کا تعلق کپور فیملی سے ہے۔

بھارتی اداکارا تبو، نیلوفر عباسی کی کزن ہیں جبکہ شبانہ عاظمی تبو کی خالہ ہیں۔

جنید جمشید اور ہمایوں جمشید شاہ رخ خان کی فلم ڈان 2 میں کام کرنے والے علی خان کے کزن ہیں۔

بھارتی اداکار عامر خان، علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فضلی کے رشتہ دار ہیں۔

بولی وڈ کے نواب سیف علی خان پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان کے بھتیجے ہیں۔

جوہی چاولہ کی فیملی کراچی میں رہتی ہے جس کی تصدیق ان کے ٹوئیٹر اکاونٹ پر فیملی ممبرز کے ساتھ ان کی تصویر ہے۔

بھارتی اداکارا جیا خان پاکستانی اداکاراہ سنگیتا کی بھانجی تھیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…