معروف اداکار رجنی کانت کو خاتون نے بھکاری سمجھا اور 10 روپے دےکر چلتی بنی، اس کے بعد کیا ہوا؟

4  جولائی  2017

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) تامل فلموں کے معروف ادکار رجنی کانت کو خاتون نے بھکاری سمجھ کر 10روپے کا نوٹ تھما دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق تامل سینما کے بے تاج بادشاہ سمجھے جانے والے اور بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار رجنی کانت جن کا شمار ایسے اداکاروں کی فہرست میں شمار ہوتا ہے جنہوں نے محنت اورلگن کیساتھ کام کر کے فلم انڈسٹری میں اپنا مقام قائم کیا ہے۔ان کا فلم کی تشہیری مہم کے دوران 2007میں اپنے ساتھ پیش آنے والا دلچسپ واقعہ بیان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے2007 میں فلم ”شیواجی“ کی کامیابی کے بعد مندر جانے کا ارادہ کیا

لیکن سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں نے بھیس بدل کر مندر جانے کو کہا۔ میں نے سیکیورٹی اہلکاروں کے کہنے پر اپنا پورا بھیس بدل لیا اور ایک بوڑھے آدمی کا روپ دھار کر مند ر کی سیڑھیاں چڑھ رہا تھا کہ اسی دوران ایک خاتون میری طرف آئی اور مجھے بھکاری سمجھ کر مجھے 10روپے پکڑا کر چلتی بنی۔خاتون کی اس حرکت کو دیکھ کر پہلے تو حیران رہ گیا لیکن میں نے بغیرکوئی بات کئے پیسے اپنی جیب میں رکھ لئے۔ رجنی کانت نے کہا کہ کچھ دیر کے بعدمندر میں ہی پوجا کے دوران اس خاتون نے مجھے پہچان لیا اور مجھ سے معافی بھی مانگی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…