جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

کترینہ اور رنبیر ایک بار پھر ۔۔۔؟کہانی دوبارہ شروع

datetime 12  جون‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے اپنی سابقہ محبوبہ اور بھارتی فلم انڈسٹری کی باربی ڈول کترینہ کیف کو سپر اسٹار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں صرف کترینہ کیلئے فلم بنانا چاہیں گے۔گزشتہ برس بالی ووڈ کی مشہور جوڑی رنبیر اور کترینہ کی علیحدگی کی خبروں نے ان کے مداحوں کو حیرت زدہ کردیا تھا، دونوں اداکار علیحدگی سے قبل ایک ہی فلیٹ میں رہتے تھے

لیکن علیحدگی کے بعد دونوں نے نہ صرف اپنی راہیں جدا کرلی تھیں بلکہ ایک دوسرے سے بات چیت بھی بند کردی تھی، جس سے ان کی فلم ’’جگا جاسوس‘‘ کی شوٹنگ بھی خاصی متاثرہوئی تھی۔گزشتہ روزفلم کی تشہیری تقریب کے دوران علیحدگی کے بعد پہلی بار دونوں اداکاروں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک دوسرے کے کام کو سراہا جب کہ رنبیر نے کترینہ کے بارے میں کہا کہ کترینہ کامیاب فلموں کی مشین ہیں اورمیں مستقبل میں میں صرف کترینہ کیلئے فلم بنانا چاہوں گا جب کہ کترینہ نے رنبیر کی بات پر مسکراتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ رنبیراورکترینہ کے درمیان علیحدگی کیوں ہوئی تھی یہ بات آج تک سامنے نہیں آسکی تاہم میڈیا یہ جاننے کیلئے بے چین ہے کہ دونوں اداکار اپنے ماضی کے رازوں سے پردہ اٹھائیں گے لیکن انہوں نے تقریب کے دوران علیحدگی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…