بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فلم ’’باہو بلی‘‘ کا ہیرو لڑکا نہیں بلکہ لڑکی نکلی

datetime 16  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)ویسے تو بولی وڈ کی بلاک بسٹر فلم باہو بلی 2 نے بھارتی سینما انڈسٹری میں نئی تاریخ رقم کرنے کے ساتھ ساتھ یہ ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہے کہ اس فلم کے زیادہ تر اداکار غیر معروف تھے، جو اب معروف بن چکے۔جہاں باہو بلی 2 کے ولن رانا دگوبتی حقیقی زندگی میں ایک آنکھ سے نابینا ہیں، وہیں اس فلم میں ہیرو کے بچپن کا کردارادا کرنے والا بچہ لڑکا نہیں بلکہ لڑکی ہے۔اس فلم کے ہیرو کا

نام مہندر باہو بلی ہے، اس فلم میں باہو بلی کے بچپن کا کردار ادا کرنے والا بچہ دراصل لڑکا نہیں بلکہ ایک لڑکی ہے۔رپورٹس کے مطابق فلم کے آغاز میں شیوا گامی جس شیر خوار بچے کو دریا میں ڈوبنے سے بچاتی ہیں، دراصل وہ 18 دن کی ایک بچی ہیں، جو کیرالہ میں فلم پروڈکشن میں خدمات سر انجام دینے والے والسن کی بیٹی ہیں۔فلم کی ٹیم کو صحت مند اور کردار سے مطابق رکھنے والا شیر خوار بچہ نہ ملنے کی وجہ سے اس بچی کو فلم میں کاسٹ کیا گیا، یوں 18 دن کی اکشتھا والسن وہ پہلی بچی بھی بن گئیں جو فلم میں عورت کے بجائے مرد کے کردار کے لیے منتخب ہوئیں۔خیال رہے کہ باہو بلی 2 ہندوستانی سینما کی تاریخ کی سب سے زیادہ پیسے کمانی والی فلم بن چکی ہیں، اس نے کمائی میں سلمان خان ، عامر خان اور شاہ رخ خان جیسے ادکاروں کی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔باہو بلی 2 مختصر دورانئیے میں 1200 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کرچکی ہے، جب کہ اس کی کمائی کا سلسلہ جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…