اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

رانی مکھرجی کی بیٹی کے ساتھ پہلی تصویروائرل ہوگئی

datetime 10  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی اپنی ذاتی زندگی اور پروفیشنل کیرئیر کو الگ الگ رکھنے کی ماہر سمجھی جاتی ہیں لیکن انہوں نے اپنی بیٹی ادیرا کے ہمراہ پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے جو بے حد وائرل ہوئی ہے۔رانی مکھرجی کی بیٹی ادیرا رواں ماہ ایک سال کی ہوگئی ہیں لیکن آج تک اداکارہ کی جانب سے بیٹی کی کوئی بھی تصویرسوشل میڈیا پرشئیر نہیں کی گئی تھی اورنا ہی اداکارہ کبھی اپنی بیٹی کو کسی بھی تقریب یا ایوارڈ شو میں لے کرگئیں تاہم اب اداکارہ نے سوشل میڈیا پربیٹی کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔رانی مکھرجی نے ناصرف تصویر شئیرکی بلکہ انہوں نے بیٹی کے لیے اپنے احساسات اور جذبات کا بھی بھرپور اظہار کیا۔ اداکارہ نے لکھا کہ انہیں اپنی بیٹی بہت پسند ہے، اس کے بغیر وہ اب سانس بھی نہیں لے سکتیں، بیٹی کی پیدائش کے بعد وہ پوری طرح بدل گئی ہیں، اب وہ بہت زیادہ پرسکون، صبرکرنے والی اور معاف کرنے والی ہوگئیں ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ انہیں امید ہے کہ وہ اپنی بیٹی ادیرا کو بہتر طریقے سے پال سکتی ہیں جو بہادر، عقلمند، ہوشیار، نظم و ضبط کی پابند اور مہذب انسان بنے، میں چاہتی ہوں کہ سب اس پر فخر کریں اوراگر کوئی اس پر فخر نہ بھی کرتا تو کم از کم میں اس پر فخر کروں۔‎

موضوعات:



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…