بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

شاہ رخ اور ماہرہ کی فلم ’’رئیس‘‘ کے ٹریلر نے تاریخ رقم کردی

datetime 9  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی نئی آنے والی فلم ’’رئیس‘‘ کے ٹریلر نے دھوم مچادی اورکئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے مداح فلم ’’رئیس‘‘کی نمائش کا بڑی بے صبری سے انتظار کررہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ فلم کے ٹریلر نے جاری ہوتے ہی تاریخ رقم کردی ہے۔ فلم ’’رئیس‘‘ کے ٹریلر کو سوشل میڈیا پر ریلیزکے 3 گھنٹے 35 منٹ میں ہی ایک لاکھ سے زائدافراد نے پسند کیا جس کے بعد یہ کسی بھی بالی ووڈ فلم کا سب سے زیادہ مقبولیت حاصل کرنے والا ٹریلر بن گیا ہے جب کہ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ کے ٹریلرکو 8 گھنٹے 48 منٹ میں اتنی ہی مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔فلم ’’رئیس‘‘ کا ٹریلر یوٹیوب پر بھی مقبولیت کی انتہا کو پہنچ گیا ہے اور اسے یو ٹیوب پر 20 گھنٹے میں ایک کروڑسے زائد افراد دیکھ چکے ہیں جو کہ کسی بھی بالی ووڈ فلم کے ٹریلرکا منفرد ریکارڈ ہے۔ دوسری جانب فلم نگری کے بڑے بڑے نام بھی فلم کا ٹریلر دیکھ کر حیران ہیں اورکئی نے کنگ خان اور ہدایتکار کے گن گانے شروع کردیئے ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ شاہ رخ خان، نواز الدین صدیقی اور ماہرہ خان کی فلم ’’رئیس‘‘26 جنوری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…