جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

بچپن میں جب مجھے گھر سے نکلنے سے منع کیا گیاتو میں نے کیا کیا؟ ریحام خان کاجواب جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اینکر پرسن اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی سابق اہلیہ نے اپنے بچپن کے ایسے راز سے پردہ اٹھایا ہے جووہ کسی کو بتانا نہیں چاہتی تھیں ۔ لائیو ٹی وی شو میں جب ان سے سوال کیا گیا کہ اپنے بچپن کی کوئی شرارت بتائیں تو انہوں نے کہا کہ میں بتانا نہیں چاہتی تھی کیونکہ میرے بچے دیکھ رہے ہوں گے مگر کوئی بات نہیں بتا دیتی ہوں ، ان کا کہنا تھا کہ میں بچپن سے ہی ایک بے چین روح ہوں اور مجھے قابو نہیں کیا جا سکتا۔ آزادی پسند اور بے چین شخصیت کی وجہ سے میں بار بار گھر سےباہر کھیل کود کے لئے نکل جاتی تھی ۔ ایک دفعہ مجھے منع کیا گیا کہ اب گھر سے باہر نہیں نکلا مگر میں نےگھر سے باہر نکلنے کا ایک پلان بنایا ، انہوں نے بتایا کہ اس وقت ان کے ہمسائیے میں ایک ہندو فیملی بھی رہتی تھی جن ک ایک چھوٹا بچہ تھا ،ہمارے گھر ایک ہی کمپاؤنڈ میں واقع تھے اور جبکہ گھر میں فلور بائنڈر لگے ہوئے تھے گھر سے باہر نکلنے کے لئے ان فلور بائنڈرز کو اٹھانا بہت ضروری تھا ۔ تو اس وقت ہم نے اس چھوٹے بچے کو ان بائنڈرز کے نیچے سے بار بار گزارا تاکہ وہ اوپر اٹھ جائیں اور جگہ بن جائے اور اس طرح اس سے ہمیں کامیابی حاصل ہوئی اور ہم وہیں سے گزر کر ہمسائیوں کے گھر میں چلے گئے ۔ ریحام خان نےبتایا کہ اس وقت ان کا ارادہ صرف یہ تھا کہ وہ چاکلیٹ کھا کر واپس آجائیں گے مگر وہاں جا کر کھیل کود میں ایسے مصروف ہوئے کہ پھر وقت کا خیال ہی نہ رہا جبکہ باہر ان کے والدین ان کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر پریشان ہوتے رہے ۔ مگر پھر اس دن کے بعد ایسا کرنے سے توبہ کر لی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…