بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

عامرخان باز نہ آئے،ہندو انتہاپسندوں کو پھر للکار دیا

datetime 7  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوزڈیسک)بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ نفرت پھیلانے والے لوگوں کو باز رکھیں۔انڈیا ٹی وی کے شو ’آپ کی عدالت‘ میں رجت شرما سے گفتگو میں عامر نے کہاکہ ہمارے ملک میں بہت برداشت ہے، لیکن یہاں کچھ لوگ نفرت پھیلاتے ہیں۔ یہاں تمام مذاہب میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو ملک توڑنے کی باتیں کرتے ہیں۔مودی جی ہمارے وزیر اعظم ہیں اور ہمیں انہیں یہ بتانا ہو گا۔عامر کے مطابق انصاف پر مبنی نظام سے سیکیورٹی کا احساس ہوتا ہے، تاہم بدقسمتی سے یہاں کچھ لوگ نفرت پھیلاتے ہیں۔اگر میں غلط نہیں کہہ رہا تو خود وزیر اعظم اس حوالے سے تشویش ظاہر کر چکے ہیں۔ ان کا نعرہ ہے سب کا ساتھ، سب کا وکاس۔یاد رہے کہ عامر نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ ان کی بیوی ملک میں بڑھتی عدم برداشت کی وجہ سے انڈیا چھوڑنے کا سوچ رہی ہیں۔ اس بیان پر شدید طوفان کھڑا ہوا اور امیتابھ بچن نے کہا کہ عامر نے انڈیا کی شناخت کو نقصان پہنچایا۔’میں نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ ملک میں احساس محرومی اور مایوسی کا ماحول ہے ،عدم برداشت اور عدم تحفظ بڑھ رہا ہے۔عامر کے مطابق، ان کے بیان کو غلط انداز میں بیش کیا گیا ۔’میں نے کبھی نہیں کہا کہ انڈیا میں عدم برداشت ہے۔ بڑھتا عدم برداشت اور ملک میں عدم برداشت ہونا یہ دو الگ الگ چیزیں ہیں۔عامر نے اس موقع پر میڈیا سے کہا کہ ہر ہندوستانی میں خوف ہے لہذا وہ تشدد کی خبریں نشر نہ کریں کیونکہ اس سے خوف کی فضا پیدا ہوتی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ یا ان کی بیوی کرن راو¿ کہیں نہیں جا رہے ۔’ہم انڈیا میں پیدا ہوئے اور یہیں مریں گے۔ہم آپس میں بہت سی باتیں کرتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ان پر سو فیصد عمل پیرا بھی ہوں۔ کرن نے محض اپنے جذبات ظاہر کیے تھے۔سپر اسٹار نے کہا جب بھی کوئی ’ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش کرے تو ہمیں محتاط ہو جانا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…