اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خوبروڈالرگرل ماڈل ایان علی کے معاملات اعلیٰ حکام سے طے ہونے کاامکان ہے جس کے بعدان کی بیرون ملک روانگی بارے تمام تر رکاوٹیں دورہوجائیں گی ماڈل ایان علی رواں ماہ کے تیسرے ہفتے دبئی روانہ ہوجائیں گی جہاں وہ پندرہ مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گی اور اس دوران ماڈلنگ اور دیگر حوالوں سے 23نئے معاہدے بھی کیے جائیں گے ذرائع نے آن لائن کوبتایاہے کہ ماڈل ایان علی نے دبئی جانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں کیونکہ ان کوملک کی اعلیٰ ترین شخصیت نے باہر جانے کاگرین سگنل دے دیاہے اور کہاہے کہ وہ تیاری کریں مارچ کیے تیسرے ہفتے وہ دبئی جاسکیں گی جس پرماڈل ایان علی نے اس بات کی اطلاع دبئی میں موجود اپنی والدہ کوبھی ارسال کردی ہے سندھ ھائی کورٹ بھی رواں ہفتے ان کی ای سی ایل میںنام ختم کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرے گی کسٹم حکام سمیت دیگر حکام نے ایان علی کانام ای سی ایل سے خارج نہ کرنے کے لیے کوئی خاص دلائل نہیں دیے ہیں جس کی وجہ سے ان کامقدمہ خاصامضبوط ہے ایان علی کے وکیل سردار لطیف خان کھوسہ نے آن لائن کوبتایاکہ ایان علی کانام ای سی ایل سے جلد خارج ہوجائیگاہمیں تودلائل کے بعدکسٹم حکام نے خود مباکباددی تھی کہ آپ یہ کیس جیت چکے ہیں مبارک ہوامکان ہے کافی ہے کہ ان کانام ای سی ایل سے خارج کردیاجائیگااوروہ دبئی جاسکیں گی۔