ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

ریحام کی غیر موجودگی میں بھی فلم ”جاناں ” کی شوٹنگ جاری

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن ) ریحام خان کی عمران خان سے علیحدگی کے بعد لوگوں کو لگا کہ ان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ”جانان” کی شوٹنگ بھی متاثر ہوگی تاہم فلم کے شریک پروڈیوسرز کے مطابق فلم کی شوٹنگ طے شدہ منصوبے کے تحت ہوگی۔فلم کے شریک پروڈیوسر عمران کاظمی کا کہنا تھا کہ ‘فلم کا ایک دور ماشائ اللہ کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا گیا ہے اور دوسرے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس کی شوٹنگ جلد شروع ہونے کی امید ہے۔ باقی تمام قیاس آرائیاں ایک طرف کرتے ہوئے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اس خبر سے فلم کو کسی بھی قسم کی کوئی مشکل کا سامنا نہیں ہوگا۔عمران کاظمی کے مطابق اگرچہ یہ واضح نہیں ہے کہ ریحام خان کی پاکستان واپسی کب ہوگی، تاہم انھیں امید ہے کہ وہ طویل عرصے کے لیے پاکستان سے نہیں گئیں۔ انھوں نے مزید بتایا فلم کے ہدایتکار اظفر جعفری اس وقت فلم کے پہلے ٹیزر ٹریلر کو مکمل کرنے میں مصروف ہیں جو بہت جلد منظر عام پر آئے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…