ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

کاجول سکرین پر جادو بکھیرتی ہیں،ہر فلم کی شوٹنگ کے دور ان یاد کرتا ہوں ،شاہ رخ خان

datetime 28  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک ) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ اداکارہ کاجول اسکرین پر جادو بکھیرتی ہیں اس لیے وہ انہیں اپنی ہر فلم کی شوٹنگ کے دوران یاد کرتے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا اپنی ساتھی اداکارہ کاجول کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے نئی آنے والی فلم “دل والے” کےلئے 150 دن سے بھی زائد شوٹنگ کےلئے وقف کیے جہاں وہ اپنے بچوں سے دور رہیں جوایک ماں کےلئے خاصا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاجول ایک ایماندار اداکارہ ہیں جو اپنے کردار کا حق ادا کرتی ہیں اور یہی ان کی بہترین خاصیت ہے۔کنگ خان نے کاجول کی تعریف کے پل باندھتے ہوئے یہاں تک کہا کہ ہم بے چین فنکار کی مانند ہیں جہاں ہمیں زیادہ سے زیادہ فلمیں اور پیسے چاہیے ہوتے ہیں تاہم کاجول اس حوالے سے ایک بے چین فنکار نہیں اور نہ ہی وہ زیادہ فلموں اور پیسے کی پرواہ کرتی ہیں، ہماری پوری ٹیم ان کی شکر گزار ہے کہ انہوں نے فلم “دل والے” کے لیے وقت نکالا۔واضح رہے کہ روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم “دل والے”18 دسمبرکو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…