اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

کیرئیر کا سب سے بد ترین مشورہ چہرے کی پلاسٹک سرجری کر انے کا دیا گیا،دپیکا پڈوکون

datetime 28  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک ) بالی ووڈ کی ادا کارہ دپیکا پڈوکون نے کہاہے کہ ان کو کیرئیر کا سب سے بد ترین مشورہ چہرے کی پلاسٹک سرجری کر انے کا دیا گیا ۔ اداکارہ دپیکا پڈوکون کے مطابق ان کو کیرئیر کا سب سے بدترین مشورہ چہرے کی پلاسٹک سرجری کرانے کا دیا گیا۔پنک ولا کے مطابق حال ہی میں ویمن آف ورتھ نامی ایک ایونٹ میں دپیکا سے پوچھا گیا کہ انہیں اب تک کیرئیر میں سب سے بد ترین مشورہ کیا دیا گیا جس کے جواب میں دپیکا کا کہنا تھا کہ کیرئیر کی شروعات سے پہلے کسی نے انہیں چہرے کی پلاسٹک سرجری کرانے کا مشورہ دیا تھا۔فلم ’پیکو‘ اور ’رام لیلا‘ میں اپنی مضبوط اداکاری سے جانی جانے والی دپیکا نے بتایا کہ ان کے کیرئیر کا بہترین مشورہ ان کے والد نے دیا تھا جو کہ اپنے کام کو خوشی سے کرتے رہنے کا تھا۔پسند کی فلموں کے انتخاب پر دپیکا نے کہاکہ وہ کچھ اچھی رومانوی، مزاحیہ اور ایکشن فلموں میں اداکاری کرنا چاہتی ہیں۔فلم اوم شانتی اوم سے بولی وڈ میں اپنا کامیاب کیرئیر شروع کرنے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون اس وقت اپنی آنے والی فلم ’تماشا‘ اور ’باجی راو¿ مستانی‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔فلم ’تماشا‘ 27 نومبر جبکہ ’باجی راو¿ مستانی‘ 18 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کےلئے پیش کی جائے گی۔



کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…