پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

فلم دل والے میں منفرد کردار نبھایا ہے‘ اداکارہ کاجل

datetime 27  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف جوڑی شاہ رخ خان اور کاجل نے اپنی آنیوالی فلم”دل والے کا کلائمیکس سین عکسبندکروادیا جبکہ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ ان کی یہ فلم ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے“ والا جادو نہیں جگا سکے گی۔تفصیلات کے مطابق کلائمکس سین کی ریکارڈنگ کے موقع پر دونوں اداکاروں نے شادی کے ملبوسات زیب تن کررکھے تھے جبکہ اس موقع پر فلم کی کاسٹ میں شامل ورون دھون ، کریتی سنون ،بومن ایرانی اور دیگر مہمان اداکار بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم 18دسمبرکو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی ۔دریں اثناشاہ رخ خان نے کہا ہے کہ اب وقت اور دور بدل چکا ہے اس لیے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ ”دل والے“ ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے“ جیسا جادو جگائے گی۔ اس وقت ہم فلم بنا کر اس کی کامیابی سلور ‘ گولڈن اور پلاٹینم جوبلی سے ناپتے تھے لیکن اب دو ہفتوں میں فلم کے کامیاب یا ناکام ہونے کا پتہ چل جاتا ہے اور پیسہ وصول ہو جاتا ہے ۔دوسری طرف اداکارہ کاجل نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ سے ہر فلم کے لیے مختلف کرداروں کی تلاش میں رہی اور فلم دل والے میں بھی انھوں نے ایک منفرد کردار نبھایا ہے جو سب کو یقیناً پسند آئے گا۔انھوں نے کہا کہ فلم کی کامیابی یا ناکامی کے حوالے سے وہ فی الحال کچھ اندازہ نہیں لگا پار ہیں تاہم وہ خود کو ”کمفرٹ زون“ میں محسوس کرتی ہیں انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا بہت خوش کن اور سیکھنے والا عمل ہوتا ہے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…