پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

فلم ”اڑتا پنجاب“ میں میری اور کرینہ کی کہانی الگ ہے‘عالیہ بھٹ

datetime 27  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک ) 2012 میں فلم ”اسٹوڈنٹس آف دی ائیر“ سے بالی ووڈ میں انٹری دینے والی اداکارہ عالیہ بھٹ جن کی حال ہی میں شاہد کپور کے ساتھ رومانوی کامیڈی فلم ”شاندار“ سینما گھروں کی زینت بنائی گئی ہے فلم ”اڑتا پنجاب“ میں اداکارہ کرینہ کپور خان کے ساتھ مقابلہ سے خوفزدہ ہوگئی ہیں اور کہا ہے کہ میں فلم میں ان کے مدمقابل نہیں ہوں اور نہ ہی میراان کے ساتھ کوئی مقابلہ ہے ۔یہ بات انھوں نے بھارتی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ فلم اڑتا پنجاب چار مختلف کہانیوں یا ٹریکس پر مبنی ہے میری اور کرینہ کی کہانی الگ ہے اسی طرح شاہد اور دلجیت دوشنج کی کہانی بھی ایک دوسرے سے مخلتف ہے اس لیے میں کسی طرح بھی اس فلم میں کرینہ کپور کا مقابلہ نہیں کرسکتی ۔اڑتا پنجاب جو اس وقت تیاری کے مراحل میں ہے میں عالیہ بھٹ پہلی مرتبہ کسی دوسری اداکارہ کے ساتھ کام کررہی ہیں ۔ فلمساز مہیش بھٹ اور ماضی کی مشہور اداکارہ سونی رازدان کی بیٹی کا بالی ووڈ میں مقابلہ بازی کے رحجان کے سوال پر کہنا تھا کہ زندگی میں مقابلہ بازی کی فضا ہونا ضروری ہوتا ہے مگر اس کے باوجود مجھے اپنے کام کے بجائے اردگرد کیا ہورہا ہے پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں حقیقت میں ہم سب ایک دوسرے سے کام سے خوش اور اس پر فخر کرتے ہیں ۔عالیہ کا مزید کہنا تھا کہ جب میں نے فلمی دنیا میں قدم رکھا تو یہ میرے خاندان کی پروڈکشن میں بنائی جانیوالی فلم نہیں تھی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ میرے لیے فلم خاندان سے تعلق ہونا کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ اس کے علاوہ جو لوگ میراکام دیکھ کر تعریف کرتے ہیں تو محسوس ہوتا ہے کہ ان کی توقعات پر پورا اترآئی ہوں میری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ فلم بینوں کو خوش دیکھوں اور خوش رکھوں۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…