جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

منٹو “میں ہمزاد کا کردار نبھانا خوش قسمتی ہے، اداکارہ نمرہ بچہ

datetime 19  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک ) اداکارہ نمرہ بچہ نے کہا ہے کہ میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ سرمد کھوسٹ کی فلم”منٹو“ میں ہم زاد جیسے مضبوط کردار کو ادا کرسکی جس کے لیے مجھے بہت پذیرائی مل رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرمد کھوسٹ کے ساتھ کام کرنے کا بہت مزہ آیا کیونکہ وہ آرٹ کو سمجھتے ہیں اس لیے ان کی آنے والی سیریل”مور محل“ میں بھی اداکاری کرتی نظر آﺅں گی۔ اپنی نئی آنے والی فلم”ہو من جہاں“ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس میں ایک آزاد خیال ماں کا کردار ادا کیا ہے جو آرٹ سے بہت شغف رکھتی ہے لیکن شوہر کی مذہب پسندی کے باعث اسے موسیقی اور مصوری سے دوری اختیار کرنی پڑ جاتی ہے۔ واضح رہے فلم”ہو من جہاں“ کی ہدایت کاری عاصم رضا نے سر انجام دی ہے، فلم میں مرکزی کردار ماہرہ خان، شہریار منور صدیقی اور عدیل حسین نے ادا کیے ہیں۔کردار کے حوالے سے نمرہ کہنا تھا کہ میں نے ایسے کرداربھی اداکیے ہیں جو میری شخصیت کی عکاسی نہیں کرتے تھے لیکن عاصم نے یہ کردار میرے لیے ہی لکھا تھا، عاصم کو منع کرنا آسان نہیں ہے، اس کردار میں میری اپنی شخصیت کے چند پہلو نمایاں ہیں، اگر یہ میری شخصیت کے مطابق نہ بھی ہوتا تو بھی ایک اداکار کی حیثیت سے میری ذمے داری ہے کہ میں ہر کردار کے مطابق خود کو ڈھالوں اور اسے پوری سچائی کے ساتھ ادا کروں کیونکہ تب ہی اس میں اصلیت کا رنگ ابھر سکے گا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…