ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ادیتی راو¿ حیدری جن کی تقریباً ڈیرھ برس کے وقفے کے بعد حال ہی میں فلم گڈو رنگیلا سینما گھروں کی زینت بنائی گئی ہے کہا ہے کہ وہ تربیت یافتہ اداکارہ نہیں ہیں اور فلم کی شوٹنگ کے دوران خود کو ہدایتکار کے حوالے کردیتی ہیں اور وہ جیسے ہی کہتا ہے اسی طرح اپنے سین عکسبند کروادیتی ہوں۔ یہ بات انھوں نے ایک انٹر ویو کے دوران کہی۔واضح رہے کہ ادیتی راو¿ حیدری نے سبھاش کپور کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم ”گڈو رنگیلا “میں ارشد وارثی اور امیت سدھ کے ساتھ معصوم اور سادہ لڑکی کا مرکزی کردار نبھایا ہے۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ ایک وقت تھا کہ لوگ مجھے کہتے تھے کہ فلموں میں اپنے کرداروں کے حوالے سے خود کو تبدیل کروں 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم بے بی میں میرا کردار اکشے کمار کے مقابل ایک ماڈرن لڑکی تھا جب کہ گڈو رنگیلا میں خود کو ایک نئے کردار میں سامنے لائی ہوں اور یہ ایک سادہ اور خود کو ہر وقت خطرے میں گھرا محسوس کرنیوالی لڑکی کا ہے ایک سوال کے جواب میں ادیتی راو¿ حیدری نے کہا کہ ایک اچھا فلساز یا ہدایتکار کسی اداکار کی شخصیت کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور سبھاش کپور میں یہ خصوصیت موجود ہے کہ وہ کسی بھی فنکار کو نمایاں کرسکتے ہیں اور میری خوشی قسمتی ہے کہ مجھے سبھاش کپور سمیت ان تمام ہدایتکاروں جن کے ساتھ فلموں میں کام کرچکی ہوں سے بہترین رہنمائی ملی ہے۔
گڈو رنگیلا میں خود کو نئے کردار میں سامنے لائی ہوں ، ادیتی راو
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آئی سٹل لو یو
-
پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی اور 17 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کے کتنے امکانات ہیں؟ اہم پیشگو...
-
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی
-
خلائی مخلوق جلد زمین پر اترے گی؟ امریکی ایف بی آئی کی خفیہ دستاویز نے تہلکہ مچا دیا
-
خاتون نے شوہر سے ملکر عاشق کو ہلاک کر دیا، لاش ڈرم میں ڈال کر نالے میں پھینک دی
-
14سالہ لڑکے کو دوست نے زیادتی کے بعد ہلاک کردیا
-
منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی عدالت میں پیشی کے دوران پھٹ پڑی
-
عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کے خلاف پاکستان کے حق میں بڑا فیصلہ
-
چین کے سرکاری عشائیے میں ایلون مسک کی دلچسپ حرکات وائرل
-
پنکی کے انکشافات پر ملک گیر کریک ڈان، افریقی باشندوں سمیت 24 افراد گرفتار
-
حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں بڑی کمی کردی، کمرشل جہازوں کے کرایوں میں کمی کا امکان
-
ایک کروڑ سے زائد مالیت کے 137 موبائل فون کی اسمگلنگ ناکام
-
کرنٹ لگنے سے شہری کی ہلاکت کا کیس، کے الیکٹرک کو 1 کروڑ 35 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
-
خاتون ٹیچر کو اے آئی سے تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا سکیورٹی گارڈ گرفتار



















































