ممبئی انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے چھاپوں سے پریشان اداکارہ روینا ٹنڈن نے اداکاروں سے زیادہ بھارتی بیوروکریٹس کو کرپٹ قرار دیدیا۔ بالی ووڈ اداکار آج کل انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے چھاپوں سے پریشان ہیں۔ اور یہ پریشانی مست مست اداکارہ روینا ٹنڈن کو سائیں بابا کے مندر پر لے گئی لیکن وہ میڈیا سے نہ چھپ سکیں۔ جب ان سے انکم ٹیکس کے چھاپوں کے بارے میں سوا ل کیا گیا تو وہ بھڑک اٹھیں۔ اور غصے میں کہاکہ اداکاروں کی تو مصروفیات دکھائی دیتی ہیں کہ وہ خون پسینے سے آمدنی حاصل کرتے ہیں۔ لیکن بیوروکریٹس کو تو کوئی پوچھنے والا ہے نہیں۔ انھوں نے کہا کہ جتنی بلیک منی کرپٹ بیوروکریٹس کے پاس ہے اتنی دولت تو کسی اداکار کے پاس نہیں ہوگی۔ روینا نے یہ بھی کہہ دیا کہ ٹیکس کی وصولی ہر ایک سے ہونی چاہیئے۔ صرف اداکاروں پر بوجھ نہ ڈالا جائے۔