جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

کرکٹ ورلڈ کپ، نئی پاکستانی اور بھارتی فلموں کی نمائش ملتوی

datetime 11  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: 14فروری سے شروع ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ  پردنیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں ورلڈ کپ  کے آغاز کے ساتھ  ہی کراچی میں ہونے والی  ثقافتی سرگرمیاں ، ٹیلی ویژن ڈراموں کی ریکارڈنگ کا شیڈول بھی تبدیل کردیا گیا۔

پاکستان بھر کے سنیماؤں میں ریلیز ہونے والی نئی  بھارتی اور پاکستانی فلموں کی نمائش موخر کردی گئی،زیادہ تر سنیماؤں نے پرانی فلموں کی نمائش کا فیصلہ کرلیا ہے، جدید سنیما گھروں میں ورلڈ کپ کرکٹ کے حوالے سے تزئیں وآرائش کا بھی انتظام کیا جارہا ہے، فائنل مراحل میں متعدد سنیما گھروں میں کرکٹ ورلڈ کپ میچیز دکھانے کا بھی پروگرام بنایا گیا ہے۔

اس ماہ نمائش کے لیے پیش کی جانی والی پاکستانی فلم’’ دیوداس‘‘ اور’’ چنبیلی‘‘  اور بھارتی یاد گار فلم ’’شعلے ‘‘ کی نمائش بھی آئندہ ماہ مارچ میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستانی فلم ’’دیوداس‘‘ 6مارچ کو جب کہ فلم’’ چنبیلی‘‘ اور بھارتی فلم’’ شعلے‘‘20مارچ کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ بھارتی فلم’’ شعلے‘‘  مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے توسط سے 20مارچ کو ریلیز ہوگی۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…