کراچی: گزشتہ کئی سال سے لندن میں مقیم پاکستانی گلوکار شاہد نذیر ان دنوں پاکستان میں ہیں۔
ان کا گیت ’’ون پاؤنڈ فش‘‘ نے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی اب ان کا یہی گیت لندن سے پنجابی زبان میں ریلیز کردیا گیا ، لندن سے ریلیز ہونے والے اس پنجابی گیت’’مچھی اک پونڈ دی‘‘ کو بھی پسند کیا گیا، شاہد نذیر ان دنوں کراچی میں ایونٹ میں مصروف ہیں جب کہ وہ فلم اور ٹیلی ویژن کے بھی متعدد پروجیکٹ کی تیاری کررہے ہیں۔
نمائندہ ایکسپر یس سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا ان کے دو پنجابی گیتوں کا ٹریک تیار ہوچکا ہے جس کی وڈیو وہ جلد شوٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔