اسلام آبا د(نیوز ڈیسک) واٹس ایپ نے چیٹ صارفین کے لیے ایک نیا اور مفید فیچر متعارف کرایا ہے جسے “رائٹنگ ہیلپ” کا نام دیا گیا ہے۔ یہ سہولت فی الحال اینڈرائیڈ بیٹا (Beta) ورژن میں کچھ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔اس فیچر کا مقصد میسج لکھنے، ترمیم کرنے اور جواب دینے کے عمل کو زیادہ آسان اور مؤثر بنانا ہے۔ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر صارفین کو درست الفاظ چننے میں مدد دے گا، تیز رفتاری سے ریپلائی کرنے میں سہولت فراہم کرے گا اور میسجز کو مزید بہتر انداز میں پیش کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دیگر AI اسسٹنٹس کے برعکس یہ فیچر آن ڈیوائس پروسیسنگ پر کام کرے گا، یعنی آپ کے پیغامات کسی بیرونی سرور پر نہیں بھیجے جائیں گے بلکہ مکمل تجزیہ آپ کے موبائل ڈیوائس پر ہی ہوگا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سہولت کے ذریعے AI صارف کو ایک ہی میسج کے کئی متبادل جملے تجویز کرے گا، جن میں سے وہ اپنی پسند کا انتخاب کر سکے گا۔فی الحال یہ فیچر آزمائشی مرحلے میں ہے اور صرف محدود بیٹا صارفین تک رسائی رکھتا ہے۔ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ فیچر ڈیفالٹ طور پر بند ہوگا اور صارف کو سیٹنگز میں جا کر اسے فعال کرنا پڑے گا۔ابھی یہ طے نہیں کہ یہ سہولت تمام صارفین کے لیے کب تک جاری کی جائے گی۔