جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

میٹا کے اے آئی اسسٹنٹ سے واٹس ایپ صارفین پریشان

datetime 28  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)معروف ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے اے آئی اسسٹنٹ نے واٹس ایپ صارفین کو پریشان کر دیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر سے اور بالخصوص یورپ کے بہت سے واٹس ایپ صارفین یہ شکایت کر رہے ہیں کہ وہ اس نئے فیچر کو اپنی مرضی سے غیرفعال نہیں کر سکتے۔صارفین کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ پر چیٹ انٹرفیس میں نیلے رنگ کا ایک دائرہ یعنی میٹا کا اے آئی اسسٹنٹ مستقل نظر آتا رہتا ہے جس کے باعث صارفین کو ان کی خود مختاری اور کنٹرول پر تشویش پیدا ہوتی ہے۔

صارفین کی شکایت یہ ہے کہ میٹا کا دعوی ہے کہ اس اے آئی اسسٹنٹ فیچر کو صارفین اپنی مرضی سے استعمال کر سکتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی یہ چیٹ انٹرفیس میں خود بخود ظاہر ہوتا ہے اور اسے غیر فعال نہیں کیا جا سکتا۔صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگرچہ یہ اے آئی اسٹنٹ فیچر سوالات کے جواب دے سکتا ہے، تصاویر بنا سکتا ہے اور معلومات فراہم کر سکتا ہے لیکن پھر بھی بہت سے صارفین کو اس کا خود بخود چیٹ انٹرفیس میں ظاہر ہونا ان کی پرائیویسی کی دخل اندازی لگ رہا ہے۔

صارفین نے یہ نشاندہی بھی کی کہ اے آئی ماڈلز کو تربیت دینے والا کچھ ڈیٹا ذاتی معلومات یا پائریٹڈ مواد سے حاصل کردہ ہو سکتا ہے جس سے ڈیٹا کے غلط استعمال کا خدشہ پیدا ہوتا ہے۔اس حوالے سے کچھ ماہرین کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی اے آئی استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے اور میٹا کے اے آئی ماڈلز کو تربیت دینے کے لیے استعمال ہونے والا ڈیٹا صارف کی رازداری سے سمجھوتہ کر سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…