جمعہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2025 

سورج نیلا کیوں پڑ گیا تھا؟ سائنسدانوں نے 200 سال پرانی گتھی سلجھا لی

datetime 11  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)سائنسدانوں کی ٹیم نے اس بات کا پتہ لگایا ہے کہ تقریباً 200 سال قبل سورج کا رنگ پراسرار طور پر نیلا کیوں ہوگیا تھا۔ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ سموشیر نامی دور دراز جزیرے پر آتش فشاں ایک بڑے پیمانے پر پھٹنے کا ذریعہ تھا جس نے پورے زمین کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ یہ جزیرہ اِس وقت روس اور جاپان کے درمیان کا متنازعہ علاقہ کہلاتا ہے۔سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق سنہ 1831 میں ایک بہت بڑا آتش فشاں پھٹنے سے سلفر ڈائی آکسائیڈ کی بڑی مقدار ہوا میں پھیل گئی تھی، جس کی وجہ سے سورج نیلا نظر آنے لگا اور دنیا میں غیر معمولی سطح پر ٹھنڈ میں اضافہ ہوا تھا۔اسکاٹ لینڈ میں سینٹ اینڈریوز یونیورسٹی کے محققین نے اپنی دریافت کی حمایت کے لیے آئس کور ریکارڈز کا مطالعہ کیا۔

انہوں نے نوٹ کیا کہ 1831 کے پھٹنے کا کوئی عینی شاہد نہیں ہے کیونکہ ایسا ایک دور دراز، غیر آباد جزیرے پر ہوا تھا۔شریک مصنف ول ہچیسن نے اس لمحے کو بیان کیا جب انہوں نے لیب میں راکھ کا تجزیہ کیا اور کہا کہ یہ ایک سنسنی خیز دریافت تھی جب انہوں نے آتش فشاں سے برف کے مرکز میں پائی جانے والی راکھ کو ملایا۔ول ہچیسن نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے برف کی کیمسٹری کا باریک بینی سے جائزہ لیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ دھماکہ کب ہوا تھا۔ انہوں نے پایا کہ سنہ 1831 کے موسم گرما میں آتش فشاں پھٹا تھا اور یہ انتہائی طاقتور تھا۔سائنس دانوں نے خبردار کیا کہ اس بات کا امکان ہے اسی طرح کا ایک اور آتش فشاں دوبارہ پھٹ سکتا ہے جو نظام جو کرہ ارض پر زندگی کو درہم برہم کر سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیسٹنگ گرائونڈ


چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…