منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

دماغی خلیوں پر خلا کے اثرات نے سائنسدانوں کو حیران کر دیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2024 |

نیویارک(این این آئی)خلا میں انتہائی کم کشش ثقل پٹھوں، ہڈیوں، مدافعتی نظام اور ادراک کو تبدیل کرنے کے لیے جانی جاتی ہے لیکن دماغ پر اس کے مخصوص اثرات کے بارے میں بہت کم معلومات ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سکریپس ریسرچ کے سائنسدانوں نے نیویارک اسٹیم سیل فائونڈیشن کے ساتھ مل، ان اثرات کو جانچنے کیلئے دماغی خلیات آرگنائڈز” کو خلا میں موجود بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس)بھیجا تھا۔ماہرین کو اس وقت حیرت ہوئی جب ایک ماہ بعد مدار سے یہ خلیے واپس آئے تو وہ ابھی تک صحت مند تھے۔

صرف یہی نہیں، یہ خلیے زمین پر موجود ایک جیسے آرگنائیڈز کے مقابلے میں تیزی سے پختہ ہو چکے تھے۔خلا سے آنے والے آرگنائڈز بالغ نیورانز بننے کے قریب تھے اور مہارت کے آثار ظاہر کرنے لگے تھے۔ یہ نتائج، جو خلائی سفر کے ممکنہ اعصابی اثرات پر روشنی ڈال سکتے ہیں، جریدے اسٹیم سیلز ٹرانسلیشنل میڈیسن میں شائع ہوئے ہیں۔مالیکیولر میڈیسن کے شعبہ میں سینئر مصنف اور پروفیسر جین لورنگ نے کہا کہ خلا میں ان خلیات کا زندہ رہنا ایک بڑا تعجب تھا۔ یہ خلا میں مستقبل کے تجربات کی بنیاد فراہم کرتے ہیں جس میں ہم دماغ کے دوسرے حصوں کو بھی شامل کر سکتے ہیں جو ذہنی خرابیوں کیوجہ سے متاثر ہوتے ہیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…