ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پنجاب پولیس کا واٹس ایپ نمبر پہلے دن ہی بہت مقبول ہو گیا

datetime 24  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پنجاب پولیس کا واٹس ایپ نمبر پہلے دن ہی بہت مقبول ہو گیا،نئی شروع کردہ پنجاب پولیس واٹس ایپ سروس پر پہلے دن ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے رابطہ کیا۔اوور سیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بھی پنجاب پولیس واٹس ایپ سروس پر رابطہ کیا۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے منگل کے روز پنجاب پولیس واٹس ویپ سروسز اور ان لائن کمپلین مینجمنٹسسٹم کا افتتاح کیا تھا۔پنجاب پولیس کا واٹس ایپ نمبر033-17871787 ہے جس پر کوئی بھی شہری کسی بھی وقت رابطہ کر سکتا ہے ۔ واٹس ایپ پر رابطہ کرنے والے شہریوں نے معلومات کے حصول اور دیگر خدمات پر پنجاب پولیس کی آن لائن سروسز کو سراہا۔033-17871787 پر پنجاب پولیس کی 15 سے زائد سروسز بارے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔شہری اس نمبر پر ہیلو ، سلام یا ایک لکھ کر مطلوبہ معلومات اور سروسز حاصل کر سکتے ہیں۔ان سروسز میں کرائم رپورٹ، آئی جی پی شکایت سیل،پولیس خدمت مراکز کی سہولیات، صنفی ہراسگی کی رپورٹ شامل۔ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سہولیات ، زینب الرٹ، سٹیزن پورٹل، گھریلو ملازمین کے کریمنل ریکارڈ کی تصدیق بھی شامل ہیں ۔تاہم شہری ایمرجنسی مدد کے لیے پنجاب پولیس کے 15 ایمرجنسی نمبر پر ہی رابطہ کریں۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…